دہلی

سوشل پرائڈ ویلفیئرسوسائٹی کی جانب سے غریب خواتین میں کمبل تقسیم

نئی دہلی ۔10جنوری (پریس ریلیز) سماجی تنظیم سوشل پرائڈ ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے غریب خواتین میں کمبل کی تقسیم کا ایک پرگرام ہوا، جس میں بڑی تعداد میں خواتین شامل تھیں۔ شاہین باغ 8نمبر ٹھوکرپر واقع سوسائٹی اور مہیلا پنچایت کے دفتر میں منعقدہ پروگرام میں سوسائٹی کی خواتین ونگ کی صدر زہرہ سیمیں نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری سوسائٹی محدود وسائل کے باوجود کئی سطحوں پر ملک اور عوام کی خدمت میں مصروف ہے۔ انھوں نے کہا کہ سوشل پرائڈ ویلفیئر سوسائٹی غریب بچوں میں تعلیم کے فروغ کے لئے کام کرتی ہے۔ اسی کے ساتھ غریب اور پسماندہ خواتین کو آگے لانے کے لئے بھی کوشاں ہے۔ سوسائٹی کی کوشش ہے کہ خواتین کو بااختیار بنایا جائے اورانھیں گھریلو تشدد سے بچایا جائے۔ اس مقصد سے دہلی حکومت کی خواتین کمیشن کے ساتھ مل کر بھی سوسائٹی کام کرتی ہے۔ زہرہ سیمیں کے ہاتھوں پچیس سے زیادہ خواتین کے بیچ کمبل تقسیم کئے گئے اور یہ سلسلہ آنے والے ایام میں جاری رہیگا۔ پروگرام کے اہتمام میں کوآرڈینیٹر فریدہ اکرم نے اہم کردار نبھایا۔ سوسائٹی کی ذمہ دار بشریٰ حنا بھی اس موقع پر موجود تھیں۔
ڈاکٹر کمال احمد، نئی دہلی
9999890926

مزید پڑھیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Back to top button
Close
Close