دہلی

دہلی : کورونا کی زد میں آئے ایس آئی کی موت، اب تک11 پولیس اہلکار ہلاک

نئی دہلی،3جولائی(آئی این ایس انڈیا) دہلی میں کورونا وائرس پولیس اہلکاروں کو مسلسل اپنی چپیٹ میں لے رہا ہے۔ جمعہ کے روز دہلی پولیس کے سب انسپکٹر دھرمویر سنگھ کی کورونا کی وجہ سے موت ہوگئی۔سب انسپکٹر دھرمویر سنگھ نارتھ ویسٹ ضلع میں تعینات تھے، وہ پچھلے کچھ دنوں سے علیل تھے، جس کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ دوران علاج انہیں کرونامتاثرپایاگیا۔ اس کے بعد جمعہ کو ان کی موت ہوگئی۔

دہلی پولیس میں کوروناسے پولیس اہلکار کی یہ 11 ویں موت ہے۔پولیس کے مطابق سب انسپکٹر دھرمویر سنگھ کو 13 جون کو نوئیڈا کے کیلاش سپر اسپیشلیٹی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ انہیں یہاں بائی پاس سرجری کرانا پڑا۔ جب انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا تو وہ کورونا منفی تھے۔ ان کی 22 جون کو بائی پاس سرجری ہوئی تھی۔ اس کے بعد انہیں آئی سی یو میں داخل کرایا گیا۔

جمعرات کے روز ڈاکٹروں نے ان کے اہل خانہ سے کہا کہ وہ کورونا مثبت ہیں، اس سے پہلے کہ کنبہ کچھ سمجھ سکے یا اس بارے میں کوئی فیصلہ لے سکے جمعہ کی صبح ان کی موت ہوگئی۔ بتادیں کہ دہلی میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔ جمعہ کو وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دہلی میں کورونا مریضوں کی تعداد 92175 ہوگئی ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close