دہلی

دہلی میں پٹرول بھی80 روپئے فی لیٹر سے متجاوز : مسلسل 20 ویں دن ہوا قیمتوں میں اضافہ

نئی دہلی ،26 ؍ جون ( آئی این ایس انڈیا ) آئل کمپنیوں نے جمعہ کو مسلسل20 ویں روز بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔ دہلی میں اب پیٹرول 80 روپئے سے تجاوز کرچکا ہے جبکہ ڈیزل ایک دن پہلے ہی اس اعداد و شمار کو عبور کر چکا ہے۔جمعہ کو ڈیزل 17 پیسے مہنگا ہوگیا، جبکہ پٹرول کی قیمت میں 21 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔

دہلی میں پٹرول کی قیمت گذشتہ روز 79.92 روپے سے بڑھ کر 80.13 روپے ہوگئی ہے۔ ڈیزل 80.19 روپے فی لیٹر کردیا گیا ہے۔ دہلی میں ڈیزل کی قیمت پٹرول سے زیادہ ہے۔دہلی کے علاوہ دیگر شہروں کی بات کریں تو ممبئی میں پٹرول 86.91 روپئے اور ڈیزل 78.51 روپئے ہے۔

چنئی میں پٹرول 80.37 روپئے اور ڈیزل 77.44 روپئے، کولکاتہ میں پٹرول 81.82 روپئے اور ڈیزل 75.34 روپئے اور نوئیڈا میں پٹرول 80.85 روپئے اور ڈیزل 72.29 روپئے ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close