دہلی

کورونا وائرس: دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 792 نئے مریض سامنے آئے

نئی دہلی،27 ؍مئی ( آئی این ایس انڈیا ) ملک کی راجدھانی دہلی میں کورونا وائرس انفیکشن کے معاملے تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں 792 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔اسی کے ساتھ کورونا مریضوں کی کل تعداد 15257 تک پہنچ گئی ہے۔

وہیں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 310 مریض ٹھیک ہوئے ہیں۔اسی کے ساتھ مجموعی طور پر اب تک 7264 ہو چکے ہیں۔حکومت کی جانب سے بدھ کو یہ معلومات دی گئی۔دہلی حکومت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کوئی موت نہیں ہوئی لیکن کل اموات کی تعداد 288 سے بڑھ کر 303 تک پہنچ گئی ہے۔

مریضوں کاریکوری ریٹ 47.61 فیصد ہے۔وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ہندوستان میں کورونا وائرس مریضوں کی کل تعداد 151767 ہو گئی ہے اور جبکہ اس وائرس سے اب تک 4337 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

وہیں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 6387 نئے کیس سامنے آئے ہیں اور 170 لوگوں کی جان گئی ہے۔ حالانکہ راحت کی بات یہ ہے کہ 64426 مریض ٹھیک بھی ہوئے ہیں۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close