دہلی

دہلی میں چلچلاتی دھوپ اور لو کے تھپیڑے، 45 ڈگری پہنچا درجہ حرارت

نئی دہلی،22مئی(آئی این ایس انڈیا) دہلی کی گرمی اور سردی دونوں ہی بہت شدید ہوتی ہے۔ہر بار کے مقابلے میں اس بار درجہ حرارت کچھ کم رہ رہا تھا لیکن جمعہ کو گرمی نے اپنے تیور دکھانے شروع کر دئے۔آئی ایم ڈی ویدر کے مطابق دہلی کے پالم علاقے میں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ کی سطح سے تجاوز کر گیا۔ وہیں صفدر جنگ میں درجہ حرارت معمول سے چار ڈگری زیادہ 43.8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔وہیں دہلی میں اوسط درجہ حرارت 44 ڈگری کے اوپر رہا۔اس کے ساتھ ہی باہر گرم ہواؤں کے تھپیڑے بھی خوب چلے۔موسم سائنسدانوں کے مطابق آنے والے چار سے پانچ دن ایسے ہی رہیں گے۔وہیں، آئی ایم ڈی نے جمعہ کو ہلکی بارش کے ساتھ بوندابودی کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔ایسے میں لوگ سارا دن آسمان کی جانب ٹکٹکی لگائے دیکھتے رہے، لیکن آسمان سے بارش کی ایک بوند نہیں گری۔اس سے پہلے جمعہ کی صبح 9 بجے سے ہی تیز دھوپ کھل گئی۔اس کے بعد دوپہر 12 بجے چلچلاتی دھوپ اور چل رہی گرم ہواؤں نے لوگوں کو گھروں میں رہنے کو مجبور کیا۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ دہلی کے پالم علاقے میں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ کی سطح سے تجاوز کر گیا۔ وہیں صفدر جنگ میں درجہ حرارت معمول سے چار ڈگری زیادہ 43.8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیجئے

Back to top button
Close
Close