دہلی

لاک ڈاؤن 4.0 : پہلے دن دہلی- این سی آرکی صورت حال خراب

نئی دہلی 18مئی(آئی این ایس انڈیا) آج ملک میں لاک ڈائون 4.0 لاگو ہونے کا پہلا دن ہے ، اس بار بہت زیادہ راحت دی گئی ہے۔نئے ر نگ روپ والے لاک ڈائون کی صورت حال اورخراب ہے۔ ایسی صورتحال میں ، سب نے امید کی کہ آج سے لوگوں کو آسانی ہوگی اور ایک طویل عرصے سے پابندیاں ختم کردی جائیں گی۔ لیکن لاک ڈاؤن کے چوتھے مرحلے کے پہلے ہی دن ، دہلی-این سی آر سے ایسی تصاویر سامنے آئیں جوحیران کن تھیں۔پیر کی صبح غازی آباد میں ہزاروں مزدوروں کوپریشان دیکھا گیا جب دہلی-نوئیڈابارڈر پر ایک بہت بڑا جام نظر آیا۔ دہلی کے پٹپڑگنج علاقے میں سیکڑوں افراد آگئے۔اترپردیش کے غازی آبادمیں پیر کی صبح سے ہی مزدوروں کاہجوم ہے۔ یہاں مزدوروں کو رام لیلا میدان میں رجسٹریشن کے لیے جمع کیاگیاہے۔پیر کو یہاں سے تین ٹرینوں کا شیڈول ہے ، جو بہار کے مختلف حصوں کی ہوں گی۔ان ٹرینوں میں جانے سے پہلے ، تھرمل اسکریننگ اور مزدوروں کارجسٹریشن کی جارہی ہے ، لیکن یہ دیکھ کر مزدوروں کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی اور یہ صورتحال بے قابو نظر آتی ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close