دہلی

مہاتمابودھ کی تعلیمات کابیان کافی نہیں،مزدوروں کے ساتھ مشفقانہ رویے کافقدان : پرینکاگاندھی

نئی دہلی7مئی(آئی این ایس انڈیا) کورونا وائرس کی وبا کے درمیان دیگر ریاستوں میں پھنسے مزدوروں کو گھربھیجنے کے معاملے پرکانگریس پارٹی نے مرکزی حکومت کونشانہ بنایاہے۔ کانگریس کی لیڈرپرینکا گاندھی واڈرانے دوٹویٹس میں خصوصی ٹرین کے ذریعہ تارکین وطن مزدوروں کو ان کی ریاست لے جانے پر حکومت کی طرف توجہ دلائی ہے۔ پرینکاگاندھی نے ایک ٹویٹ میں لکھاتھاکہ مزدوروں کو گجرات سے یوپی لایاگیاتھا ، ان سے رقم بھی لے گئی تھی۔ آگرہ اور بریلی جانے والوں کو لکھنؤ اور گورکھپور لے جایاجارہا ہے۔ آج بودھ پورنیما ہے۔

بودھ کی تعلیم شفقت کی تھی۔ مہاجر مزدوروں کے ساتھ ہمدردی کاسلوک ہونا چاہیے اوران کی مددکی جانی چاہیے۔ یہ ہماری کوشش ہونی چاہیے۔اس کے فورا بعد ہی پرینکاگاندھی نے ایک اور ٹویٹ میں لکھاہے کہ صرف مہاتمابودھ کی تعلیمات کودہرانا ہی کافی نہیں ہے۔ حکومت کو اس پر عمل درآمد کرنا پڑے گا۔آج ہی مودی نے مہاتمابودھ کی تعلیمات کاحوالہ دیاتھا۔ اہم بات یہ ہے کہ کورونا وائرس کے وبا کے درمیان جاری لاک ڈاؤن کی وجہ سے مزدوروں کی ایک بڑی تعداد دوسری ریاستوں میں پھنس گئی ہے۔

حکومت نے حال ہی میں ان مزدوروں کو خصوصی ٹرین کے ذریعے ان کے گھربھیجنے کے انتظامات کیے ہیں ، لیکن اس عرصے کے دوران ، ان کے کرایے کی وصولی سمیت کئی متنازعہ امورسامنے آئے ہیں۔ کانگریس سمیت تمام اپوزیشن جماعتیں حکومت پرتنقید کر رہی ہیں۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close