دہلی

ابو حزیفہ صدیقی بن مفتی فہیم الدین رحمانی القاسمی نے آج پانچواں روزہ مکمل کیا

 والدین اور رشتہ داروں نے حوصلہ افزائی کی اور روشن مستقبل کے لئے بھت ساری دُعائیں دی!

دہلی (ہندوستان اردو ٹائمز) رمضان المبارک کا مقدس مہینہ ہم پر سایہ فگن ہے ۔بچوں میں دینی رجحان قابل رشک اور ہماری ارفع روایات کا حصہ ہے‘ ماہ رمضان المبارک میں ننھے روزہ دار گھر اور درسگاہ دونوں جگہ رونق میں اضافے کا ذریعہ ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان نیک جذبوں کو سلامت رکھے آمین :

مگر اس سال کے رمضان میں لاک ڈاؤن اور کرونا وائرس کی وجہ سے وہ چمک دمک نہیں ہے مگر پھر بھی لوگ اپنے اپنے گھروں میں عبادت کررہے ہیں ۔ رمضان کے مہینے میں تروایح ، نماز ، تلاوت کلام پاک کے ساتھ ساتھ روزہ بھی اہم عبات ہے ۔ اس اہم عبادت کو ابو حزیفہ بن مفتی فہیم الدین رحمانی القاسمی نے آج مکمل کیا اور بہت خوش ہوئے کیونکہ اس ننھے سے بچیے کی زندگی کا یہ پہلا روزہ تھا ۔ اس کے روزہ رکھنے پر والدین کے ساتھ ساتھ رشتہ داروں نے ہمت افزائی کی اور روشن مستقبل کے لیئے ڈھیر ساری دعائیں دیں ۔

اللہ تعالیٰ ہمیں رمضان المبارک کی بھر پور تیاری کرنے اور اسکی سعادتوں والے ایام کو پاکر بھر پور نیکیاں کمانے کی توفیق دے، اور معبود برحق اس رمضان المبارک میں ہمیں توفیق دے کہ ہم ایسے اعمال کریں کہ اللہ تعالیٰ ہماری مغفرت فرماکر ہم سے راضی ہو جائے :
*آمین ثم آمین یا رب العالمین

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close