دہلی
’دہلی کو متحد رہناچاہیے، اقتدار میں سنسنی خیزخاموشی‘ جہانگیرپوری تشددکے بعدکانگریس نے امن ومحبت کی اپیل جاری کی

نئی دہلی17اپریل (ہندوستان اردو ٹائمز) جہانگیرپوری تشدد کے بعد کانگریس نے اتوار کو چوکس اور متحد رہنے کی اپیل کی ہے۔ کانگریس لیڈر رندیپ سرجے والا نے زور دے کر کہاہے کہ تشدد سے کوئی مضبوط نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہاہے کہ اس سے ہمارا ہندوستان یقینی طور پر کمزور ہوگا۔ ہلی میں ہنومان جینتی کے دوران ہفتہ کوجہانگیر پوری علاقے میں تشددکیاگیا۔پولیس کے مطابق شام 6 بجے تشدد کے دوران پتھراؤ کیا گیا اور کچھ گاڑیوں کو نذر آتش کیا گیا۔ اس دوران کچھ پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔کانگریس لیڈر رندیپ سرجے والا نے ٹویٹ کیاہے کہ دہلی ہوشیار رہے۔دہلی محفوظ رہے۔دہلی محفوظ رہے۔دہلی متحد رہے۔ تشدد، فسادات مذہب کومحفوظ نہیں بنائے گا، کوئی بھی مضبوط نہیں ہوگا۔ بھارت یقیناً کمزور ہو گا۔ اقتدار میں سنسنی خیز خاموشی ہے۔ اس لیے عوام کی ذمہ داری ہے۔
ہماری یوٹیوب ویڈیوز