اہم خبریں

دہلی میں سماجی کارکن ہرش مندر کے گھر پر ای ڈی کا چھاپہ

نئی دہلی،16؍ ستمبر (ہندوستان اردو ٹائمز) انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) دہلی میں سماجی کارکن ہرش مندر کے گھر پر چھاپہ ماری رہی ہے ۔ ای ڈی کی ٹیم مصنف اور سماجی کارکن ہرش مندر کے گھر اور دفتر پر چھاپے مار رہی ہے۔ ای ڈی کی ٹیم صبح 8.30 بجے کارروائی کے لیے پہنچی۔ہرش ایک فیلوشپ کے لیے جرمنی گئے ہوئے ہیں ۔ ان کی بیٹی سرور ماندر گھر پر موجود تھی۔

موصولہ معلومات کے مطابق دہلی کے وسنت کنج میں مندر کے گھر اور جنوبی دہلی کے ادھ چنی میں واقع ان کی این جی او کے دفتر پر چھاپے مارے گئے۔ امید امن دھر ااور خوشی رینبو ہوم جنوبی دہلی میں ہیں اور دونوں کو سینٹر فارایکویٹی اسٹڈیز کے ذریعہ قائم کیاگیا۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close