دہلی

دہلی میٹرو اسٹیشن پر ڈرون گرنے سے مچا ہنگامہ

نئی دہلی : دہلی کے جسولہ وہار میٹرو اسٹیشن پر پر اتوار کو ایک ڈرون گرگیا، جس کی وجہ سے کچھ دیر کیلئے اس روٹ پر میٹرو خدمات بند کردی گئیں ۔ اتوار دوپہر میں تقریبا تین بجے کے آس پاس ڈرون میٹرو اسٹیشن پر گر گیا تھا۔ پولیس نے جب ڈرون کی جانچ کی تو پتہ چلا کہ وہ ایک دوا کمپنی کا ڈرون ہے ۔ اس سے کچھ دوا کے سیمپل بھیجے جارہے تھے ۔ حالانکہ اب اس روٹ پر پھر سے میٹرو خدمات شروع ہوگئی ہیں ۔ پولیس معاملہ کی جانچ کررہی ہے ۔

اس حادثہ کے بعد سیکورٹی وجوہات سے جسولہ وہار شاہین باغ میٹرو اسٹیشن سے بوٹینیکل گارڈن کے درمیان خدمات متاثر رہیں ۔ حالانکہ ڈی ایم آر سی نے بتایا کہ مجینٹا لائن پر خدمات نارمل ہوگئی ہیں ۔ وہیں اس واقعہ کے سلسلہ میں دہلی پولیس نے کہا کہ دوا کمپنی سے ڈرون کے بارے میں جانکاری لی جارہی ہے ۔ ساتھ ہی ڈرون کو اڑانے کی اجازت کے بارے میں بی جانکاری لی جائے گی ۔ ڈرون کے میٹرو روٹ پر گرنے سے میٹرو خدمات متاثر ہوئیں، اس معاملہ میں آگے کی جانچ کی جارہی ہے ۔

اس سے پہلے اتوار کو ڈی ایم آر سی کے ذریعہ ٹویٹ کرکے کہا کہ مسافروں کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ، اس کے لئے میٹرو آپریشن متاثر ہونے کی جانکاری دی گئی ۔ بتایا گیا کہ سیکورٹی وجوہات سے جسولہ وہار شاہین باغ سے بوٹینیکل گارڈن کے درمیان مجینٹا لائن اپ ڈیٹ سروسیز دستیاب نہیں ہیں ۔ دیگر سبھی لائنوں پر میٹرو نارمل طریقہ سے چل رہی ہے ۔

اس کے تقریبا ایک گھنٹے کے بعد ڈی ایم آر سی نے پھر ٹویٹ کیا اور بتایا کہ میٹرو پھر سے چلنے لگی ہے ۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button