دہلیقومی

دہلی جامع مسجد کے قریب عوام کیلئے کھلنے جا رہا ہے ہیریٹیج پارک

نئی دہلی، 20 مارچ (ہندوستان اردو ٹائمز) صدر رام ناتھ کووند اتوار کی شام پرانی دہلی میں جامع مسجد کے قریب ایک نئے ’ہیریٹیج پارک‘ کا افتتاح کرنے والے ہیں۔ اس میں مغل طرز کا پویلین اور مختلف قسم کے پھول ہوں گے۔

میونسپل حکام نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں 7.65 کروڑ روپے کی لاگت سے تقریباً 1.75 ایکڑ کے علاقے کو تیار کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہ پلاٹ پہلے گندگی سے بھرا ہوا تھا، کئی اطراف سے تجاوزات بنی ہوئی تھیں، اسے اکثر سماج دشمن عناصر استعمال کرتے تھے لیکن مہینوں کی محنت اور موثر منصوبہ بندی کے بعد اسے ایک خوبصورت پارک میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

حکام نے پہلے کہا تھا کہ یہ پارک شمالی دہلی میونسپل کارپوریشن کے فنڈز اور مختلف ممبران پارلیمنٹ کے عطیات سے بنایا گیا ہے۔اس پارک کی سب سے بڑی توجہ سفید سنگ مرمر سے بنی باراداری (پویلین) ہے، جبکہ اس کی تعمیر میں سرخ سینڈ اسٹون، سفید سنگ مرمر، دھول پور پتھر اور دہلی کے کوارٹزائٹ پتھروں کا استعمال کیا گیا ہے۔حکام نے بتایا کہ شہری تجدید کے اس منصوبے کے دوسرے مرحلے میں بقیہ 2.25 ایکڑ کو 10.03 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت سے تیار کیا جائے گا۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button