دہلی

دہلی ایئرپورٹ سے ایتھوپین شہری 29 کروڑ روپے کی کوکین کے ساتھ گرفتار

نئی دہلی، 21 جون (ہندوستان اردو ٹائمز) اندرا گاندھی انٹرنیشنل ہوائی اڈے پر ایک ایتھوپین شہری کو کسٹمز حکام نے 29 کروڑ روپے کی مالیت کی کوکین کی اسمگلنگ کرنے کی کوشش کرنے پر گرفتار کرلیاگیا ہے۔

یہ اطلاع منگل کو جاری کردہ ایک سرکاری بیان میں دی گئی۔ملزم کو ہفتے کے روز ادیس ابابا سے واپسی کے بعد پکڑا گیا۔بیان کے مطابق مسافر کے سامان اور اس کے ذاتی سامان کی ذاتی تلاشی کے دوران ایک ٹرالی بیگ سے تقریباً 1.9 کلو گرام کوکین برآمد ہوئی۔

بیان کے مطابق مسافر سے برآمد ہونے والی کوکین کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت 29.32 کروڑ روپے بتائی گئی ہے، مسافر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button