یوپی

دھماکے کے ساتھ منہدم کیا گیا ٹوئن ٹاور، دھول کے غبار میں ڈوبا شہر : ویڈیو

نوئیڈا کے سیکٹر 93اے میں واقع سپرٹیک ٹوئن ٹاورز کو منہدم کر دیا گیا ہے۔ عمارت کو 3700 کلو گرام دھماکہ خیز مواد استعمال کرتے ہوئے گرایا گیا۔ قطب مینار سے بھی اونچے ٹوئن ٹاورز اب ملبے میں تبدیل ہو گئی ہے۔ ٹوئن ٹاورز کے گرنے کے بعد دھول کا زبردست بادل اٹھ گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ تقریباً دو گھنٹے تک گرد و غبار کا بادل ہوا میں رہے گا۔ آس پاس کے لوگوں کو ہٹا دیا گیا ہے۔ ہیلتھ ایمرجنسی کے پیش نظر تین ہسپتالوں کو بھی الرٹ رکھا گیا ہے۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button