دیوبند

دو بچوں کا باپ نابالغ لڑکی کو لالچ دے کر لے گیا

دیوبند، 7؍ جون (رضوان سلمانی) دو بچوں کا باپ اپنے ماموں کی نابالغ بیٹی کو لالچ دے کر بھگا لے گیا۔ یہی نہیں شکایت کے بعد مذکورہ شخص کے گھر پہنچی لڑکی کی والدہ کے ساتھ بھی بدتمیزی کی گئی، متاثرہ خاتون نے پولیس سے مدد کی فریاد کی ہے۔

میرٹھ ضلع کے ایک گاؤں کی رہنے والی متاثرہ خاتون دیوبند کوتوالی پہنچی اور پولیس کو بتایا کہ 5 جون کو وہ اپنی دوسری بیٹی کے ساتھ راشن لینے گئی تھی۔ اس دوران قریب ہی رہنے والا دیوبند علاقہ کا رہائشی دو بچوں کا باپ اس کی نابالغ بیٹی کو لالچ دے کر اپنے ساتھ لے گیا۔ جب اسے اس بات کا علم ہوا تو وہ ملزم کے گھر پہنچی اور شکایت کی۔

الزام ہے کہ اس کے برعکس مذکورہ شخص کے بھائیوں نے اس کے ساتھ بدتمیزی کی اور اسے گھر سے نکال دیا۔ خاتون نے پولیس سے ملزمان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ کوتوالی انچارج پربھاکر کنٹورا کا کہنا ہے کہ خاتون جس شخص پر الزام لگا رہی ہے وہ تلہیڑی بزرگ علاقہ کا رہنے والا ہے۔ وہ میرٹھ سے ہی خاتون کی بیٹی کو ساتھ لیکر گیا ہے،معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button