دیوبند

دون ویلی پبلک اسکول میں ’’زندگی کی مہارت‘‘ کے عنوان سے ایک ورکشاپ کا انعقاد

دیوبند ، 9؍ جنوری (رضوان سلمانی) دیوبند کے معروف عصری تعلیمی ادارے دون ویلی پبلک اسکول میں ’’زندگی کی مہارت‘‘ کے عنوان سے ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ، اس ورکشاپ میں شریک طلبہ وطالبات کوتجربہ کار افراد نے زندگی میں بہتر سے بہتر مہارت حاصل کرنے کے طریقے بتائے اور مثال دیتے ہوئے تاریخی شخصیات کی زندگی پر روشنی ڈالی۔ تفصیل کے مطابق آج سی بی ایس ای بورڈ کی جانب سے ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ۔

اس موقع پر حاضرین تعلیم نے سوالات وجوابات کی مدد سے عوامی زندگی کی متعدد مثالیں پیش کرتے ہوئے طلبہ وطالبات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سماجی زندگی گزارنے کے لئے اور بہتر معاشرہ کی تشکیل کے لئے اچھا انسان اور بہترین طالب علم بننے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اساتذہ سے بھی اپیل کی کہ متأثرہ انداز میں درس وتدریس کے امور انجام دیں ۔ غازی آباد سے تشریف لانے والے پنکج نے کلاس مینجمنٹ کے تحت طلبہ وطالبات سے کہا کہ آپسی تنازعات سے دور رہ کر علم حاصل کرنے کو ترجیح دیں۔

انہوں نے بہت سے مہا پرشوں اورعظیم شخصیات کے حالات زندگی بیان کرتے ہوئے طلبہ وطالبات کو اپنی شخصیت کو نکھارنے کے طور طریقے بتائے۔ اس موقع پر ادارہ کی پرنسپل نے ورکشاپ میں شریک مہمانوں اور دیگر شرکاء کو نشانِ اعزاز اور توصیفی اسناد پیش کیں۔ اس ورکشاپ میں طلبہ وطالبات کے علاوہ وائس پرنسپل انجلی آنند ،ارچنا شرما وغیرہ موجود رہے۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button