حیدرآباد

دوروزہ جشن اردوصحافت کا26مارچ کو وزیرداخلہ محمودعلی کریں گے افتتاح

اتوار کو طلبہ واسکالرس کیلئے رقمی انعامی تحریری مقابلہ وسمینار

حیدرآباد (ہندوستان اردو ٹائمز) تلنگانہ ریاست کے وزیرداخلہ محمدمحمودعلی 26مارچ کو دوروزہ جشن اردوصحافت کا ذیمریس اے بی سی ہال میں افتتاح کریں گے۔ 26مارچ کواردوصحافیوں کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ان میں وزیرداخلہ اوراردوصحافت کی عظیم شخصیات کے ہاتھوں ایوارڈس تقسیم کیے جائیں گے۔ اس سلسلے میں انتظامات جاری ہیں۔

صحافی حضرات اپنے نام اور مکمل تفصیلات درج کراسکتے ہیں۔ اس سلسلے میں وزیرداخلہ محمدمحمودعلی سے ذیمریس ادبی فورم، آل انڈیااردوماس سوسائٹی فارپیس اورنوبل نیوز سرویس کے ذمہ داران ڈاکٹرمختاراحمدفردین، ڈاکٹرایم اے ساجد، سیداصغر اورمحسن خان نے ملاقات کرتے ہوئے انہیں اس جشن کی تفصیلات سے واقف کروایا۔ وزیرداخلہ محمدمحمودعلی نے کہاکہ یہ بہت خوشی کی بات ہے کہ حیدرآباد میں اس طرح کے جشن کا اہتمام عمل میں لایاجارہا ہے۔

پروگرام کنوینرس نے بعدمیں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایاکہ اس جشن میں تمام اردوصحافی حصہ لے سکتے ہیں۔ وہ اپنی مکمل تفصیلات روانہ کریں۔ پہلے دن ہفتہ کو ایوارڈتقریب ہوگی جبکہ اتوار کے دن طلبہ واسکالرس سمینار میں مقالے پڑھیں گے اور تحریری مقابلے میں حصہ لینے والے طلبہ واسکالرس میں رقمی انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔

اول ،دوم اور سوم مقام حاصل کرنے والے طلبہ واسکالرس کورقمی انعامات جبکہ تمام حصہ لینے والوں کوسرٹیفیکٹس دیئے جائیں گے۔ صحافت پرکوئی بھی مضمون طلبہ واسکالرس روانہ کرسکتے ہیں اور سمینار میں بھی پڑھاجاسکتا ہے۔ پچیس مارچ بروز جمعہ کی شام تک طلبہ واسکالرس اپنے مضامین فون 9291682731 پرروانہ کریں۔ صحافی حضرات بھی کسی بھی قسم کی معلومات کیلئے اس نمبر پررابطہ کرسکتے ہیں۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button