بین الاقوامیعجیب و غریب

دنیا کی سب سے لمبی زبان والی خاتون، جو اپنی زبان سے اپنی آنکھوں کو چھو سکتی ہے

 

نامناسب الفاظ کا استعمال کرنے والے او ر دوسروں کی توہین کرنے والے کو عام طور پر کہا جاتا ہے کہ اس کی زبان بہت لمبی ہے تاہم کیا آپ نے واقعی کسی ایسے شخص کو دیکھا ہے جس کی زبان انتہائی لمبی ہو۔ ایڈریان ایسی خاتون ہے جس کی زبان انتہائی لمبی ہے۔ اس خاتون کی زبان لمبی نہیں بلکہ شاید دنیا کی سب سے لمبی زبان ہے۔

 

امریکہ کی ریاست مشی گن کی ایڈریان وہ خاتون ہے جو اپنی زبان سے اپنی آنکھوں کو چھو سکتی ہے۔ سننے والوں کو ایڈریان لیوس کی زبان کے متعلق ان باتوں کا یقین کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔ یہ دنیا کی لمبی ترین زبانوں میں سے ایک زبان ہے۔

ایڈریان لمبی زبان دکھاتے ہوئے

یہ معاملہ اس کے خاندان میں موروثی ہے کیونکہ ایڈریان کی والدہ کے خاندان کے کئی افراد کی زبانیں بھی بہت لمبی تھیں۔ اس صورت حال پر تبصرہ کرتے ہوئے ایڈریان نے کہا کہ مجھے ایسا لگتا ہے جیسے یہ مجھے وراثت میں ملا ہے، اور میں وہ عجیب بچہ بن گئی جسے ہمیشہ اپنی زبان باہر نکالنی پڑتی تھی۔ انہوں نے کہا میری ماں کی زبان بہت لمبی تھی۔ میرے پرنانا اور نانی کی زبانیں بہت لمبی تھیں۔

کئی سالوں سے ا یڈریان لیوس کا خیال ہے کہ اس کی زبان دنیا کی سب سے طویل زبان ہے۔ حالانکہ ان کی زبان تاریخ کی سب سے لمبی زبان نہیں تھی

لمبی زبان سے آنکھ کو چھونے کا منظر

آج ایڈریان لیوس کا اپنا یوٹیوب چینل ہے۔ انسٹاگرام اور فیس بک اور کئی دوسرے اکاؤنٹس اس کے علاوہ ہے۔ سوشل میڈیا پر وہ اپنے مداحوں کے سوالوں کا جواب بھی دیتی ہیں۔ اس دوران وہ اپنی زبان سے کچھ مضحکہ خیز کرتب بھی دکھا تی ہیں۔

ایڈریان کو امید ہے کہ وہ "گنیز” بک میں دنیا کی سب سے لمبی زبان کے مالک کے طور پر شامل ہو جائیں گی کیونکہ ان کی زبان کو ابھی تک انسائیکلوپیڈیا آف ریکارڈز نے ماپا نہیں ہے۔ گنیز ورلڈ ریکارڈ بک کے مطابق آج تک دنیا میں سب سے لمبی زبان کا ریکارڈ ابھی بھی 3.98 انچ (9.9 سینٹی میٹر سے زیادہ) ہے۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button