دہلی

دلی پولیس کا دعویٰ : سی اے اے، این آر سی کا تسلسل ہے جہانگیرپوری تشدد

نئی دہلی ، 15جولائی ( ہندوستان اردو ٹائمز) دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے دعویٰ کیا ہے کہ جہانگیرپوری فسادات شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) اور نیشنل رجسٹر آف سٹیزن کے خلاف مظاہروں کے تسلسل میں ہوئے تھے۔ دہلی پولیس نے اپریل میں فسادات پر اپنی پہلی چارج شیٹ داخل کی ہے۔سی اے اے اور این آر سی کو لے کر جنوب مشرقی دہلی کے شاہین باغ میں طویل احتجاج ہوا تھا۔

دہلی پولس کا کہنا ہے کہ اب تک کی تحقیقات اور ریکارڈ پر موجود مواد سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ موجودہ واقعہ شاہین باغ میں 2019 اور2020 میں ہوا تھا۔ یہ سی اے اے اور این آر سی کے احتجاج اور فروری 2020 کے شمال مشرقی دہلی فسادات کے تسلسل میں تھا۔ اپریل 2022 کو ملک کے مختلف حصوں میں رام نومی کے واقعات کے بعد اس میں مزید اضافہ ہوا۔جہانگیرپوری تھانے میں آئی پی سی کی دفعات 27، 25، 147، 148، 149، 186، 353، 332، 307، 323، 427، 436، 109-120 اوربی-34 کے تحت چارج شیٹ داخل کی گئی ہے۔ 18 اپریل کو پولیس کا تبادلہ کیا گیا تھا۔ مکمل جانچ کے بعد کرائم برانچ نے 2063 صفحات کی چارج شیٹ داخل کی ہے۔سی اے اے اور این آر سی مظاہروں کے سلسلے میں دہلی پولیس نے37 ملزمان کو گرفتار کیا تھا، جب کہ 8 ملزمان ابھی تک مفرور ہیں۔

ان کے خلاف سی آر پی سی کی دفعہ 82 کے تحت کارروائی جاری ہے۔چارج شیٹ میں کہا گیا ہے کہ واقعہ کی ویڈیو میں نظر آنے والے 11 ملزمان سے کل نو آتشیں اسلحہ، پانچ زندہ کارتوس، دو خالی کارتوس، نوتلواریں اورکپڑے برآمد ہوئے ہیں۔کشال سنیما روڈ، 28، سی بلاک، جہانگیر پوری کے ارد گرد نصب پی ڈبلو ڈی کے 30 کیمروں سے فوٹیج حاصل کی گئی اور ان کا تجزیہ کیا گیا۔ جس کے بعد پولیس کو ملزم کی گرفتاری میں مدد ملی۔اس کے علاوہ الیکٹرانک میڈیا سے 34 وائرل ویڈیوز اور 56 ویڈیوز کو اکٹھا کیا گیا اور ان کا تجزیہ کیا گیا۔ 37 گرفتار ملزمان میں سے 20 سی سی ٹی وی فوٹیج اور وائرل ویڈیوز میں قید ہو گئے۔ چارج شیٹ میں کہا گیا ہے کہ ملزمین کی شناخت کے لیے چہرے کی شناخت کی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا۔

دہلی پولیس نے کہا کہ ملزمین سے 21 موبائل فون ضبط کئے گئے اور 132 گواہوں سے پوچھ گچھ کی گئی۔دو نابالغوں کے خلاف پولیس واقعہ کی رپورٹ پرنسپل جے جے بورڈ کے سامنے پہلے ہی داخل کر دی گئی ہے۔ملزمان کے پس منظر کی تفصیلات، ڈمپ ڈیٹا، ٹیکنیکل (ایف آرایس)تجزیہ، وائرل ویڈیو کلیکشن، ملزمان کی گرفتاری میں سی سی ٹی وی فوٹیج اکٹھا کرنے،مالی پہلوؤں اور سازشی زاویہ وغیرہ کی تصدیق کے لیے کل 13 پولیس ٹیمیں تعینات کی گئیں۔کیس میں سنور کالیا، صدام خان، سلمان عرف سلیمان، اشنور، اسرافیل، جہانگیر، حسمت عرف عصمت اور شیخ سکندر مفرور ہیں۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button