بہار

درگاہ شریف کی اراضی پر تنازع، امن و امان کو خراب کرنے کی ناکام کوشش

سرکل آفیسر نے چستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناکام بنایا

پکری برانواں نوادہ ( محمد سلطان اختر) نوادہ ضلع کے تحت پکری برانواں بلاک کے بڑی گلنی گاؤں میں درگاہ شریف و اسلامی قبرستان کی زمین ہے۔ جس کا کھاتہ نمبر 1624 اور پلاٹ نمبر 8987 اراضی 61 ڈسمل ہے۔ جس میں مٹی بھر کر دبنگ اور دشمن عناصر قسم کے لوگوں کی طرف سے امن و امان کو بگاڑنے کی ناکام کوشش کی جا رہی تھی جسے سرکل آفیسر پکری برانواں اور دھمول تھانہ انچارج اور بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر پکری برانواں نے بروقت چستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حل کر لیا۔

ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق درگاہ شریف کی اراضی پر محکمہ جنگلات کی جانب سے درخت لگایا گیا تھا جسے گاؤں کے مسلمانوں نے روک لگایا تھا اور اعلیٰ حکام نے شجرکاری کا کام روک دیا۔ لیکن ایک پیپل کا درخت اسی درخت کے ارد گرد لگا ہوا رہ گیا تھا، اب کشواہا یعنی کوری سماج کے لوگ، دبنگ سماج دشمن عناصر قسم کے لوگ، جو ہمیشہ امن و امان کو خراب کرنا چاہتے ہیں، اس درگاہ شریف کی زمین پر قبضہ کرنے کے ارادے سے، پیپل کے آس درخت کے ارد گرد مٹی بھر دی اور مٹی بھر کر پلیٹ فارم بنانے کی کوشش کی جا رہی تھی۔ گاؤں میں کشیدگی کو دیکھ کر مسلم کمیونٹی کے لوگوں نے سرکل آفیسر پکری برانواں سے انصاف کی اپیل کی ہے۔

جِس پر سرکل آفیسر نے کہا کہ یہ درگاہ شریف اور بہار حکومت کے درمیان لڑائی ہے۔ کسی تیسرے فریق کو نہیں آنا چاہیے، آپ لوگ ہمیشہ اس طرح کی پریشانی میں مبتلا ہو کر لوگوں کو گمراہ نہ کریں، ورنہ قانونی کارروائی کی جائے گی۔ سرکل آفیسر نے وہ تمام درخواستیں دیکھیں جو 2014 سے 2022 تک کورٹ میں ٹائٹل سوٹ چل رہا ہے جن کا کیس عدالت میں زیرِ التوا ہے۔ تمام کاغذات دیکھ کر سرکل آفیسر نے کہا کہ یہ سب چیزیں جب تک عدالت میں ہے کوئی اس پر کوئی کام نہیں کریگا اور ماضی میں بھی سب ڈویژنل افسر نوادہ کی طرف سے، ضلع مجسٹریٹ افسر کے ذریعہ اس روک لگا دیا گیا ہے،

اُس کے باوجود كام ہونا یہ بالکل قانوناً جرم ہے۔ اس معاملے پر سختی سے ڈانٹ ڈپٹ کرتے ہوئے کشواہا برادری کے تمام لوگوں پر برہمی کا اظہار کیا اور ڈانٹ پلائی گئی اور وہاں سے مٹی ہٹانے کا حکم دیا، اپنے سامنے جس درخت کے نیچے مٹی پڑی تھی اس درخت کی مٹی بھی ہٹا دی گئی۔ بڑی گلنی میں ہونے والے بڑے واقعے کو سرکل آفیسر نے بڑی دانشمندی سے روک دیا اس موقع پر گلنی پنچایت کے مکھیا منوج چورسیا، گلنی پنچایت کے سرپنچ دھرمیندر یادو، اپیندر پرساد نیتا جی، حافظ فہیم، محمد خورشید منا، یونس ٹیپو، محمد اختر، محمد کمال، محمد عرفان، متھلیش کمار، مٹھو یادو کے علاوہ سینکڑوں لوگ موجود تھے۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button