دیوبند

درجنوں نوجوان ہاتھوں میں اسلحہ لے کر جنگل میں گھومتے ہوئے سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ویڈیو

دیوبند ، 21؍ دسمبر (رضوان سلمانی) سوشل میڈیا پر گزشتہ کل سے ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جو رام پورمنہیاران تھانہ علاقہ کے اوماہی کلاں گائوں کے جنگل کی بتائی جارہی ہے ۔ اس ویڈیو میں کچھ نوجوان ہاتھوں میں تلواریں ، بندوق ، طمنچے لے کر جنگل کی طرف جارہے ہیں ۔ گائوں کے باشندوں کا کہنا ہے کہ ان نوجوانوں نے طمنچہ سے 15سے 20رائونڈ ہوائی فائرنگ بھی کی ہے ۔ جس گروپ سے یہ نوجوان لڑنے کے لئے آئے تھے وہ گروپ وہاں پر نہیںآیا ، اگر دونوں گروپ آمنے سامنے آجاتے تو بڑی واردات ہوسکتی تھی ، ا بھی تک ان نوجوانوں کے خلاف کوئی مقدمہ قائم نہیں کیا گیا ہے۔ ویڈیو میں نظر آرہے نوجوان ایک بی جے پی لیڈر کے قریبی بتائے جارہے ہیں ،ہوسکتا ہے کہ بی جے پی لیڈر کی وجہ سے ابھی تک مقدمہ قائم نہیں کیا گیا ہے۔

گائوں کے باشندوں کا کہنا ہے کہ جس وقت نوجوانوں نے تابڑ توڑ فائرنگ کی تو گائوں کے باشندے دہشت میں آگئے تھے ، بہت سے گائوں کے باشندے ان نوجوانوں کے خلاف بولنے کو تیار نہیں ہیں ، یہ ویڈیو گزشتہ کل سے سوشل میڈیا پر چل رہی ہے ۔ ایس پی سٹی ابھیمینو مانگلک نے اس پورے معاملہ کی تحقیق کرنے کے احکامات دیئے ہیں۔ انہو ںنے بتایا کہ کچھ نوجوانوں کی شناخت ہوگئی ہے اور جلد ہی مقدمہ قائم کرلیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ رام پور منہیاران کے تھانہ انچارج کو تفتیش کے لئے بھیجا تھا ، یہ ویڈیو کہاں کا ہے اس کی بھی جانچ کی جارہی ہے ۔ بتایاجاتا ہے کہ رام پور منہیاران تھانہ علاقہ میں نوجوانوں کو دو گروپوں میں لڑائی چل رہی ہے ، دونوں گروپوں میں اوماہی کلاں گائوں کے جنگل میں ایک دوسرے سے لڑنے کا وقت رکھا تھا ، بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ کل ایک گروپ ہتھیاروں کے ساتھ جنگل پہنچ گیا ، لیکن دوسرا گروپ نہیں آیا ، اگر دوسرا گروپ بھی آجاتا تو بڑی واردات ہوسکتی تھی۔ اگر پولیس نے وقت رہتے دونوں گروپوں پر مؤثر کارروائی نہیں کی تو مستقبل میں علاقہ میں بڑی واردات رونما ہوسکتی ہے۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button