دربھنگہ

ایم اے کے اسٹوڈینٹ محمد اکرم نے نماز تراویح میں سنایا مکمل قرآن، نوجوانوں کے لیے پیغام:مولانا ارشد ندوی

دربھنگہ،26/اپریل (ممتازاحمدحذیفہ)اللہ تعالیٰ کا احسان و کرم ہوا ہے کہ اس مالک حقیقی نے ایسے ناگفتہ بہ حالات میں تراویح کی نماز پڑھنے کی توفیق سے نوازا اور مکمل قرآن مجید کو سماعت کروایا یاد رکھیں قرآن مجید ایک معجزہ ہے اور انقلابی کتاب ہے یہ وہ کتاب ہے جس میں پوری دنیا انسانیت کے لیے کامیابی اور ہدایت کا نظام موجود ہے مذکورہ باتیں جمعیت ایمہ ہند کے صدر متھلانچل کے معروف عالم دین مولانا ارشد ندوی نے گزشتہ شب عصری تعلیم گاہ میں تعلیم حاصل کرنے والے اور ایم اے کے اسٹوڈینٹ حافظ محمد اکرم کے تکمیل قرآن مجیدموقع پر منعقد پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہی مزید مولانا نے کہا یہ بات بھی بہت بڑی ہے کہ قرآن مجید کو مکمل طور پر اپنے سینے میں محفوظ رکھا جا ے قرآن مجید ہر کسی کے سینے میں محفوظ نہیں ہو سکتا ہے مگر اس نوجوان نے کالج و یونیورسٹی کی دنیا میں رہ کر بھی اس کتاب الہی کو آپ تمام حضرات بشکل تراویح سنایا آج جبکہ مدارس و مکاتب کے طلباء قرآن مجید کو یاد نہیں رکھتے اور بھول جاتے ہیں ایسے میں بہت مبارک باد کے مستحق ہیں حافظ صاحب کہ انہوں نے اللہ کے کلام کو سنایا اس بات سے میں آپ تمام،حضرات کو خاص طور پر نوجوانوں سے یہ گزارش کرتا ہوں کہ آپ بھی عہد کریں کہ ہم اللہ کے کلام کو اپنے سینوں میں محفوظ کریں گے اور تلاوت قرآن کو لازم پکڑینگے اگر آپ ایسا کریں گے تو یقینا اللہ تعالی کے یہاں آپ کامیاب ہو نگے اور دنیا کی تاریخ میں آپ کا بڑا مقام ہوگا اور آپ میدان حشر میں اپنے خاندان کے لئے سفارشی بنینگے اور اللہ آپ کی سفارشات کو ضرور قبول فرمائیں گے

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close