دربھنگہ

دربھنگہ، کوشیشوراستھان میں تیز رفتار بس نے دو شخص کو کچلا ایک ہلاک دوسرے کی حالت نازک

دربھنگہ،22/اپریل (ممتازاحمدحذیفہ)کوشیشوراستھان حلقہ میں مرکزی روڈ ایس ایچ 56 پر ہرنی چاندنی چوک کے نزدیک ایک بے قابو تیز رفتار بس نے سرک کنارے دوشخص کوکچل ڈال جس سے ایک شخص کی موت ہوگئی اور شخص شدید زخمی ہے ملی جانکاری کے مطابق ہرنی رہائشی دکھن پاسوان کا,27 سالہ لڑکا روشن پاسوان سڑک کنارے کھڑے ہو کر آئس کریم خرید رہاتھاکے اسی دوران ستی گھاٹ کے طرف سے بس (بی آر/9 ای 4232)نمبر کوشیشوراستھان کے جانب سے تیز رفتار سے آرہی بس نے آئس کریم خریداری کرنے والے روشن پاسوان اور آئس کریم فروخت کرنے والے ہرولی باشندہ شیام پاسوان کوکچل ڈالا جس کی وجہ سے کہرام مچ گیا موقع واردات پر موجود لوگوں نے شدید طور پر زخمی دونوں شخص کو علاج کیلئے ستی گھاٹ،پی ایچ سی لئے گئے وجہاں ڈاکٹر وں نے بہت ہی زیادہ زخمی روشن پاسوان کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد،ڈی ایم سی ایچ ریفر کردیا معلومات کے مطابق روشن پاسوان راستے میں ہی دم توڑدیا،وہیں شیام پاسوان،کا پی ایچ سی میں علاج چل رہا ہے،بتایاجارہاہے کہ بس ڈرائیور حسن پور باشندہ ہے،واقعہ کو انجام دیکربس چھوڑ کر بھاگنے کی کوشش کررہا تھا لیکن موقع پر موجود افراد نے گرفت میں لیکر پولیس کے حوالے کر دیا جو نشے میں چور تھا اسکے بعد جیسے ہی روشن کی موت کی خبر ملی مقامی لوگ مشتعل ہو گئے اورایس ایچ 56 ہاوے چاندنی چوک کو جام کردیا یہ اطلاع ملتے ہی سی او رام کمار سنگھ اور تھانہ صدر گوتم کمار پولیس فورس کے ساتھ موقع واردات پر پہنچ گئے اور کافی کوشش کے بعد ہجوم کو ہٹا نے میں کامیاب ہو ئے

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close