دربھنگہ

ادارہ اسلامی ہند دربھنگہ شاخ کی چوتھی ادبی ماہانہ شعری نشست

دربھنگہ/28مارچ(منت اللہ رحمانی) ادارہ اسلامی ہند دربھنگہ شاخ کی چوتھی ادبی ماہانہ شعری نشست علامہ اقبال لائبریری محلہ بی بی پاکڑ نزدالہلال ہسپتال میں 27مارچ بروز سنیچر شام کے سات بجے منعقد کی گئ ۔اس بزم کی صدارت جناب پروفیسر ظفر حبیب صاحب سابق صدر سعبئہ اردو متھلا یونیور سیٹی دربھنگہ نے کی۔ نظامت کے فرائض جناب اانعام ا لحق بیداری صاحب نے انجام دیئے اس نشست کا آغاز حافظ عبدالحئی کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ ذیل میں شاعروں کے نام کے اشعار کے ساتھ قائرین کی تسکین کے لئے دئے جا رہے ہیں۔
ظفر حبیب صاحب
روشنی کے دن گئے اور دھند ہلکا رہ گیا
چاندنی رخصت ہوئ آنکھوں میں سایہ رہ گیا
دوستوں دے دو دعائیں اب اتر جائوں گا میں
میرا دریا میری خاطر اب ذرا سا رہ گیا
ڈاکٹر نصیر احمد عادل
ٹوٹ جاتا ہے آئینہ لیکن
جو ہے سچ بس وہی دکھاتا ہے
منظر صدیقی
ہمارے خون سے کھیلو گے آخر ہولیاں کب تک
تمہارے شہر میں چلتی رہیں گی گولیاں کب تک
عرفان احمد پیدل
میں جب گھر سے دور رہتا ہوں
ماں کے دل میں ضرور رہتا ہوں
یہ انکی دعائوں کا فیض ہے پیدل
ہر گھڑی با ادب با شعور رہتا ہوں
انعام الحق بیداری
شگفتہ لفظ لکھیں گے دل قرطاس پر لیکن
مگر لفظوں میں صحرا کی ویرانی چھوڑ جائیں گے
مشتاق اقبال
میں نے لکھی ہے جب جب غزل رات میں
تیری یادوں کا لمحہ ہی پل رات میں
محمد شبیر انصاری راج
ابھی زندہ کرونا ہے ابھی گھر میں ٹھہر جائو
کو ئ ٹوٹا ہوا سپنا سمجھ کر تم ٹھہر جائو
شعرا کے علاوہ سامعین بھی اس بزم میں شریک تھے اور داد دے رہے تھے بزم کے صدر کی اجازت سے اس بزم کے احتتام کا اعلان کیا گیا

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close