دربھنگہ

دربھنگہ : انجمن بزم رہبر کی شعری نشست منعقد ہوئی

دربھنگہ،2/مارچ (ممتازاحمدحذیفہ)دربھنگہ کی ادبی انجمن بزم رہبر کی ماہانہ 226ویں شعری نشست 28فروری 2021بروز اتوارکودو بجے بزم رہبر،ریاض منزل کرم گنج میں جناب اسرالحق صاحب کی صدارت میں منعقد ہوئی اور نظامت کے فرائض مشتاق اقبال نے بحسن وخوبی انجام دئے تمام شعراء نے بزم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے بزم کے سر پرست اعلی سرپرست خازن صدر سکریٹری اور تمام اراکین مخلصین کو مبارکباد پیش کی اور اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس کا سہرا استاذالشعراء جناب رہبر چندن پٹوی صاحب کے سر جاتا ہے جنہوں نے بزم رہبر کو یہاں تک پہنچایا ہے،ناہید مشتاق اور شمیم حیدر صاحب نے مہمان اعزازی کے طور پر شرکت کی،اس نشست میں سامعین کے طور پر سریسب پاہی کالج کے انگریزی کے اسٹنٹ پروفیسر جناب ڈاکٹر دستگیر عالم خان نے شرکت کی اور اور بزم کی کارکردگی کے لئے تمام اراکین بزم کی محنت اور لگن کو سراہا ،جن شعراء کرام نے شرکت فرمائی ان کے اشعار درجہ ذیل ہے
ڈاکٹر منور راہی
چراغ زندگی کو حوصلہ پہلے جواں تو دے
جو گونگے لوگ ہیں ان کے ذہن میں بھی زباں تو دے
منظر صدیقی
اپنوں سے بھی پیار کرونا پاکیزہ گھرباکرونا
گھر میں برکت آ جائے گی ماں سےاپنی پیاکرونا
محمد شبیر انصاری راج
ایسا چمکا ایک تارا
زندگی تنہا گزارا
جنید عالم
اس گھڑی یاد تم بہت آئے
جس گھڑی آسماں سے اترے
عمر فاروق رحمانی
کسی بزم میرا ذکر نہیں کسی فرش پہ مری دھوم نہیں
میں پھر بھی اکیلا رہتا ہوں مجھ سا بھی کو ئی مظلوم نہیں
رہبر چندن پٹوی
کبھی اس کا شرارت پر اتر آتا ہے دل
ؐخود بھی تڑپا کرتا ہے میرا بھی تڑپاتا ہے دل
عرفان احمد پیدل
میرا دل تو ایک سمندر ہے عشق کرنے کا مجھکو جنتر ہے
تجھکو کیا معلوم ہے مری ملکہ
سب خوبیاں مس کال کے اندر ہے
مشتاق اقبال
راہ الفت کو دشوار کرتے ہیں لوگ
پہلے جیسا کہاں پیار کرتے ہیں لوگ
محمد ابو ظفر انصاری
پیش کر دیتے ہیں ہم نزرانہ اپنی جان کا
مرحلہ آتا ہے جب اسلام تیری شان کا
نصیر احمد عادل
کس کی زلفوں کا وہ اسیر ہوا
سارے عالم میں بےنظیر ہوا
غلام علی وارثی
پردے میں ہیں تو کتنے گریباں ہوئے ہیں چاک
وہ بے حجاب ہو تو خدا جانے کیا کرے
نسیم اختر
ہند کو ہم بھی ماں سمجھتے ہیں
ماں کو اپنی ہم دغا نہیں دیتے

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close