دربھنگہ

شادی شدہ خاتون کو قتل کرنے کے بعد لاش جلانے کی کوشش

دربھنگہ،2/مارچ(ممتازاحمدحذیفہ)بیرول سب ڈویژن کے گھنشیام پور پولیس اسٹیشن کے علاقہ عاصمہ گاؤں میں رات گیارہ بجے شادی شدہ عورت کے قتل کا معاملہ سامنے آیا ہے موصولہ اطلاعات کےمطابق،بائکا گاؤں کے رہائشی کیسن پاسوان کی بیٹی ، 28 سالہ منجو دیوی،جس کی شادی آٹھ سال قبل انیل پاسوان کے ولد سادھو پاسوان عاصمہ گاؤں کے رہائشی سے ہوئی تھی منجو تین لڑکیوں کی ماں ہے،لڑکی کی والد نے بتایا کہ موبائل کے ذریعے اطلاع موصول ہوئی کہ رات کے وقت،میری لڑکی کو قتل کر نے کے بعد لاش کو جلانے لے گیا ہے جب ہم گاؤں والوں کی مدد سے پہنچے تو لاش کملا ندی کے کنارے جلائی جارہی تھی،ہمیں دیکھ کر سب موقع سے فرار ہوگیا گاؤں کے چوکیدار کے مددسے گھنشیام پور پولیس تھانہ کواطلاع دی گئی پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close