دربھنگہ

مدرسہ رحمانیہ اور مڈل اسکول افضلہ اردو کے مابین زمینی تنازعہ کے درمیان ایس ڈی او نے 144لگاتے ہوئے کام روکنے کی ہدایت دی

دربھنگہ،بیرول،یکم/مارچ (ممتازاحمدحذیفہ)مدرسہ رحمانیہ اور مڈل اسکول افضلہ اردو کے مابین زمین کے تنازعہ کے درمیان ایس ڈی او کی طرف سے 144 جاری رہنے کے باوجودملی جانکاری کے مطابق کام جاری رہنے پر انچارج بی ای او رام اُدار مہتو نے ایس ڈی او سمیت مقامی عہدیداروں سے شکایت کرنے کی بات کہی اس سلسلے میں ایس ڈی او سہ سب ڈویژن مجسٹریٹ برج کشور لال کو بھی تحریری درخواست دیاگیا، لیکن کام نہ رکنے کی وجہ سے شکوک کی کیفیت برقرار ہے،مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ متنازعہ زمین پر ہاسٹل کی تعمیر کا کام تیز رفتار سے جاری ہے،جبکہ مذکورہ زمین پر 144 لگا ہے یہ معلوم ہے کہ مدرسہ رحمانیہ اور مڈل اسکول افضلہ اردو کے مابین اس سلسلے میں مستقل تنازعہ چل رہا ہے،جس کی وجہ سے دونوں فریقوں کے درمیان گرمجوشی اور تناؤ کی صورتحال بنارہتاہے،صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے ایس ڈی او نے 144لگاتے ہوئے کام روکنے کی ہدایت کی تھی لیکن پھر بھی سب ڈویژن ہیڈ کوارٹر سے،محض 2 کلومیٹر دور کام جاری رہنے کی وجہ سے لوگ میں شک ہے اس ضمن میں ایس ڈی او نے بتایا کہ تھانہ کو اطلاع دے دی گئی ہے،اگر 144 کی خلاف ورزی کا معاملہ ہوگا تو اس کے بعد ضروری کارروائی کی جائے گی۔تاہم ، مذکورہ معاملے میں ، مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ 144 کے باوجود انتظامیہ اس کام کوکیوں نہیں روک پارہی ہے

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close