دربھنگہ

بہار کے معزز وزیر اعلی کے یوم پیدائش کے موقع پر(محمد سجاد)کوسیکریٹری منتخب کیا گیا

دربھنگہ،یکم/مارچ(ممتازاحمدحذیفہ)بہار کے معزز وزیر اعلی جناب نتیش کمارجی کے یوم پیدائش کے دن بیرول سب ڈویژن حلقہ کے پارٹی رہنماؤں نے جناب نتیش کمارجی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے گوڑابورام حلقہ کے جےڈی یو صدر جناب شرف عالم نے کہا کہ بہار کے معزز وزیر اعلی جناب نتیش کمارجی سبھی طبقوں کے ساتھ انصاف کے ساتھ کام کیا ہے اسلیئے عوام میں مقبول اور چہیتے ہیں اور بہار کا نام ملک بھرمیں روشن کیا ہے یہ بہار کیلئے فخرکی بات ہےاوربہار کے معزز وزیر اعلی جناب نتیش کمارجی کے یوم پیدائش کے موقع پر گوڑابورام حلقہ کے صدر شرف عالم نےمزید اپنی پارٹی کومضبوط بنانے کیلئے منسرا پنچایت کے بڑگاؤں باشندہ تعلیم یافتہ متحرک نوجوان (محمد سجاد عرف منا)ابن الحاج محمدطاہرحسین ،کوگوڑابورام حلقہ کا سیکریٹری کے عہدہ پر فائز کیا اس موقع محمد سجاد نے جےڈی یو صدر شرف عالم اور پارٹی کے تمام کارکنان کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ جس طرح جے ڈی یو کے رہنما نے ہم پر بھروسہ کیا ان شاءاللہ،ہم اس امید کورائیگا نیں ہونے دینگے اور ایمانداری اورمحنت سے کام کو انجام دینگےاس موقع پر،بیرول حلقہ کے صدردھریندرچوہدری،گوڑابورام حلقہ کے صدر شرف عالم،گوڑابورام حلقہ کےسیکر یٹری محمد سجاد،کہوا پنچایت کے مکھیا اودیش کمارجھا،بیرول حلقہ کے نائب صدر چینا کنور جی،للتیش کنٹھ جی،منوج مہتو ،اشوک سہنی،ببلو،کہوا کے نوجوان شوکت علی،قمرعالم،ضلع پارشد ابوالخیر سمیت درجنوں کارکنان موجود تھے

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close