دربھنگہ

مدارس اساتذہ کو ایس بی آئی سیلری اکاونٹ میں کھاتہ کھلوانے کا حکم جاری کیا جائے:تمنا دربھنگوی

دربھنگہ،23/فروری(پریس ریلیز)مدرسہ نیوجت اساتذہ کے سرگرم رہنما تمنا دربھنگوی نے اخباری کو دئے بیان میں کہا وزیر اعلیٰ جناب نیتیش کمار ، وزیر تعلیم جناب وجئے کمار چودھری ،بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے چیرمین عبدالقیوم انصاری 205/609/1128مدارس کے اساتذہ کی تنخواہ بھارتیہ اسٹیٹ بینک گورنمنٹ سیلری پیکج کھاتہ میں تبدیل کرنے کا حکم جاری کرے تاکہ اساتذہ کو اس کا فائدہ حاصل ہو سکے ۔ابھی فی الحال تمام اساتذہ کی تنخواہ پنجاب نیشنل بینک اور دیگر کچھ بینکوں کے سیونگ اکائونٹ میں آ تی ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب نیشنل بینک ،و دیگر بینکوں سے ملنے والے فائدہ سے مدارس کے اساتذہ محروم ہیں ان بینکوں سے کوئی بھی فائدہ نہیں مل پاتا ہے اسلئے مدارس کے اساتذہ کرام کا S.B.I government salary Package khata کھولنے کا حکم نامہ جاری کردیا جائے۔ضلع ایجوکیشن افسر کو اور ضلع استھاپنا افسر کولیٹر جاری کیاجائے تاکہ مدارس کے اساتذہ کی سیلری اکائونٹ کھاتہ S.B.I میں تبدیل ہو جائے اور مزید ملنے والے فائدہ سے مدارس اساتذہ بھی فیض یاب ہوسکے۔انہوں نے کہا ہیکہ بہار کے کئی ضلعوں میں ضلع استھاپنا افسر نے اپنا لیٹر جاری کرکے مدارس کے اساتذہ کا S.B.I میں کھاتہ کھولوا چکے ہیں لیکن اکثر اضلاع میں ابھی بھی S.BI میں کھاتہ تبدیل کرنیکا حکم نامہ جاری نہیں ہوا ہے اسلئے باقی بچے سبھی اضلاع کے متعلقہ آفسران کو ایک لیٹر جاری کردیا جائے تاکہ وہ مدارس اساتذہ کو ایس بی آئی کے سیلری آکاونٹ میں کھاتا کھلوانے کی ہدایت جاری کر سکے ۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close