دربھنگہ

معاون اردو مترجم کا امتحان سینٹر ہوم ضلع کو بنایا جائے:ریاض سلفی

دربھنگہ،23/فروری(ممتازاحمد حذیفہ)معاون اردو مترجم کا امتحان سینٹر ہوم ضلع کو نہیں بنانے پر طلبہ و طالبات نے متعلقہ انتظامیہ کے خلاف شدید ناراضگی کا اظہار کیا ہے اور اخبار کے ذریعہ مطالبہ کیا ہے کہ ہوم ضلع میں امتحان سینٹر دیا جائے تاکہ طلبہ و طالبات کو سینٹر تک پہنچنے میں کوئی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے ۔دیورا بندھولی باشندہ ریاض سلفی نے نمائندہ سے کہا ہیکہ اسمبلی حلقہ کے بہت سے طلباء کا امتحان سینٹر تین سو کیلو میٹر دور گیا ضلع میں بنایا گیا ہے جس سے طلباء ذہنی طور پر پریشان نظر آرہے ہیں ۔انہوں نے کہا ہے کہ میرا امتحان سینٹر گیا ضلع میں دیا گیا ہے جس کی وجہ سے میں ذہنی طور پر بہت پریشان ہوں اتنی دور اس سرد کے موسم میں جانا بہت مشکل امر ہے ۔واضح ہو کہ بہار اسٹاف سلیکشن کمیٹی نے گذشتہ ہفتہ معاون اردو مترجم امتحان کا ایڈمٹ کارڈ جاری کر دیا ہے جو امتحان 28 فروری بروز اتوار صبح دس بجے سے ہونا ہے ایسے وقت میں ایک دن قبل ہی اس سرد کے موسم میں گھر سے نکلنا اور پھر وقت سے پہلے پہلے امتحان سینٹر پر پہنچنا دشوار ہے ۔ زور و شور سے تیاری کر رہے طلباء کو اس بات کی فکر ہو گئی ہے کہ امتحان مرکز تک دور دراز کا سفر طئے کر کے وقت سے پہلے کیسے پہنچیں گے جبکہ امتحان کو چند ہی دن رہ گئے ہیں ۔مہولی باشندہ سید عادل اعظم نے کہا ہے کہ مجھے بھاگلپور امتحان دینے کو جانا ہے جو میرے لئے مشکل معلوم ہوتا ہے اگر ہوم سینٹر ہوتا تو کوئی پریشانی نہیں ہوتی ۔اس لئے بہار اسٹاف سلیکشن کمیٹی کے انتظامیہ کو چاہئے کہ امیدواروں کی پریشانی کو مدنظر رکھتے ہوئے وہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے اور جلد سے جلد امیدواروں کو اپنے اپنے ضلع میں امتحان سینٹر مختص کر دے تاکہ زیادہ سے زیادہ طلباء امتحان میں شریک ہو سکے ۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close