دربھنگہ

دربھنگہ، غالب کی زمین میں شاعری سےتہلکہ مچانے والے: محمد شبیر انصاری راج

دربھنگہ،15/جنوری (ممتاز احمد حذیفہ)شاعر محمد شبیرانصاری راج جو دربھنگہ شہر سے تعلق رکھتے ہیں ان کی پیدائش 5مئی 1976 میں محلہ۔فقیرا خاں دربھنگہ میں ہوئی۔آپ ایک مزدور خاندان میں پیدا ہوئے آپ کے دادا اور والد دربھنگہ کے مشہور راج مستری تھے جنہوں نے دربھنگہ کی جامعہ مسجد بنائی۔آپ کی تعلیم مدرسہ کریمیہ محلہ رحم خاں دربھنگہ سے شروع ہوتی ہےآپ بچپن میں ایک عام طالب علم کی طرح تھے مدرسہ کی تعلیم لینے کے بعد بی بی پاکر میڈل اسکول میں داخلہ لیا وہاں سے پڑھائی پوری کرنے کے بعد آپ شفیع مسلم ہائی اسکول سے میٹرک کی اس کے بعد ماڑواری کالج دربھنگہ سے بی اے کی، بی اے کرنے کے بعد کمپٹیشن کی تیاری کرنے لگے اسی بیچ آپ نے آکاش وانی دربھنگہ میں ایک Ques کیوز میں حصہ لیا جہاں آپ کو پہلا مقام ملا آکاش وانی دربھنگہ کی طرف سے آپ کو پٹنہ آکاشوانی بھیجا گیا وہاں بھی آپ نے پہلا مقام حاصل کیا اس طرح سے آپ بہار ٹوپر رہے آپ کو ٹیچر بنے کا بہت شوق تھا اس لئے آپ ٹیچر کی جاتی امتحان کی تیاری کر رہے تھے 1996 کی ٹیچر امتحان میں p.t پی ٹی نکانے میں کامیاب ہوئے مگر مین امتحان میں آپ کا نہیں ہوا ٹیچر بنتے بنتے رہ گئے۔اچانک آپ نے پڑھائی چھوڑ دی اور اپنے خاندانی پیشہ میں آ گئے یوں کہیں تو راج مستری بن گئے ۔16سال تک کام کیا جس میں لگ بھگ پچاس مسجد بنائی جو دربھنگہ ۔مدھوبنی ۔سمستی پور وغیرہ میں ہے۔آپ کی زندگی میں ایک بار پھر 2013میں اردو ٹی ای ٹی میں بیٹھے جہاں آپ نے کامیابی حاصل کی آخر کار آپ ایک ٹیچر کی حیسیت سے کام انجام دے رہے ہیں۔چونکہ آپ کو میٹرک امتحاں کے درمیاں 1990میں شاعری کا شوق ہوا آپ شاعری کرنے لگے کچھ کلام اخبار وغیرہ میں شائع ہوئی مگر وہ سب سنبھال کر رکھ نہیں سکے۔چونکہ آپ نے بیچ میں پڑھائی چھوڑ دی اس لئے سارے کلام ضائع ہو گئے ٹیچر بننے کے بعد 2016 سے آپ لگا تار غزل ۔رباعی ۔نظم۔قطعہ لکھ رہے ہیں جو اخباروں میں نظر آ رہے ہیں کچھ اشعار پیش خدمت ہے ملاحظہ فرمائیں:
نظم
جئے ہو کسان
چارو طرف زمیں پہ خزانہ کسان کا
پھر بھی سڑک پہ آج گھرانہ کسان کا

قانون تم بدل رہے ہو میرے دیس کا
پوجی پتی کمائے چگونہ کسان کا

سورج ہے سر پہ کھیت میں پانی پٹا ئیں گے
دیکھو نہ کتنا بہتا پسینہ کسان کا

جھوٹا ہوا ترانہ جئے ہو کسان کا
اتنا برا نہ دیکھا زمانہ کسان کا

کیوں راج تیرے دیس کا موسم بدل گیا
آئو سڑک پہ دیکھو نمونہ کسان کا

محمد شبیر انصاری راج،محلہ فقیرا خاں دربھنگہ بہار

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close