بہارپٹنہ

دبستان علم و ادب کی میٹنگ میں نئی کمیٹی کا انتخاب، تاریخ اجلاس کا بھی اعلان

ڈومریا ، 4 مئی 2022 (ہندوستان اردو ٹائمز) جامع مسجد خیر محلہ ڈومریا بسٹوریا ارریہ میں دبستان علم و ادب کی ایک اہم میٹنگ کا انعقاد عمل میں آیا، جس کی صدارت مولانا عباس صاحب قاسمی نے کی ، اس میٹنگ میں نئی کمیٹی کا قیام عمل میں آیا، نئی کمیٹی میں مولانا عباس صاحب سرپرست اور مفتی نعیم‌الدین صاحب ندوی صدر جبکہ نائب صدر مولانا کلیم الدین صاحب ندوی، مولانا شہزاد‌ صاحب اشاعتی سکریٹری، جبکہ نائب سیکریٹری کے لیے قاری امتیاز احمد حسینی صاحب کا انتخاب اتفاق رائے سے عمل میں آیا،خزانچی کے لیے مولانا اخلاق الرحمن صاحب قاسمی جبکہ نائب خزانچی کے لیے مولانا انوار صاحب کا انتخاب عمل میں آیا،


واضح رہے کہ دبستان علم و ادب کا اجلاس بروز اتوار بتاریخ 8 مئی جامع مسجد خیر محلہ میں ہوگا ، اس اجلاس میں مسابقہ قرآن اور تقریری مقابلہ ہوگا ، مسابقہ قرآن میں اول آنے والے طلبہ کو 700 روپے دوم آنے والے طلبہ کو 500 روپے اور سوم آنے والے طلبہ کو300 روپے کا انعام دیا جائے گا،تقریری مقابلہ میں اول آنے والے طلبہ کو 500 روپے، دوم آنے والے طلبہ کو 300 , سوم آنے والے طلبہ کو 200 روپے کا انعام دیا جائے گا،
لہذا آپ حضرات سے شرکت کی درخواست ہے ، اس اجلاس میں شرکت فرماکر طلبہ کی حوصلہ افزائی فرمائیں ۔

منجانب : دبستان علم و ادب ڈومریا ارریہ

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button