دیوبند
دارالعلوم دیوبند کے ہر دل عزیز اور استاذ الاساتذہ حضرت مولانا بلال اصغر صاحب کا اچانک انتقال

حادثۂ فاجعہ😭
دیوبند ( 19 جنوری بروز جمعرات ) ابھی ابھی سوشل میڈیا کے ذریعہ خبر ملی کہ ’’دارالعلوم دیوبند کے ہر دل عزیز اور استاذ الاساتذہ حضرت مولانا بلال اصغر صاحب‘‘ ابھی ابھی اچانک حرکت قلب بند ہونے کے باعث اپنے مالک حقیقی سے جاملے ہیں، انا للّٰہ وانا الیہ راجعون۔
مولانا حضرت شیخ الاسلام مدنی رح کے شاگرد رشید تھے، حضرت مدنی سے بخاری کا آخری درس لینے کا شرف حضرت کو حاصل تھا۔ مولانا کی شخصیت علمی وقار اور عمیق مطالعہ سے عبارت تھی، جس کی روشنی میں آپ اپنے اخری ایام میں تاریخ و تفسیر کا درس دیا کرتے تھے۔ آپ طلبہ اور اساتذہ کے درمیان یکساں طور پر مقبول تھے۔
ہماری یوٹیوب ویڈیوز