دیوبند

دارالعلوم دیوبند کے سابق استاذ کے صاحبزادہ قمر الاسلام عرف نجمی کا طویل علالت کے بعد انتقال

دارالعلوم دیوبند،دارالعلوم وقف دیوبند کے علاوہ شہر کی معزز شخصیات نے تدفین میں شرکت کی

دیوبند، 2؍ مئی (رضوان سلمانی) دارالعلوم دیوبند کے سابق استاد اور معروف عالم دین حضرت مولانا قاری جلیل ا لر حمن رحمۃ اللہ علیہ کے صاحبزادہ نیز خادم دارالعلوم قاری عاصم صاحب کے برادر نسبتی قمر ا لاسلام عرف نجمی کا گزشتہ شب طویل علالت کے بعد محلہ شاہ رمزالدین میں انتقال ہو گیا ھے۔انا للہ و انا الیہ راجعون۔ان کے انتقال کی خبر سنکر تمام عزیز و اقارب، دارالعلوم کے ذمہ داران اساتذہ وکارکنان نے انکی رہائش گاہ محلہ شاہ رمزالدین پہنچ کر پسماندگان سے حادثہ وفات پر صدمہ کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت مسنونہ پیش کی۔مسلم فنڈ ٹرسٹ دیوبند کے منیجر سہیل صدیقی، پبلک گرلز انٹر کالج دیوبند کی پرنسپل و اسٹاف دیوبند نیوز نیٹ ورک کے صحافیوں، مسلم فنڈ کے سکریٹری و عیدگاہ وقف دیوبند کے متولی محمد انس صدیقی دارالعلوم وقف دیوبند کے مہتمم مولانا محمد سفیان قاسمی، عدنان قاسمی، ڈاکٹر عبید اقبال عاصم، ڈاکٹر انور سعید ،مفتی عارف عثمانی، خرم عثمانی ،سابق چیئرمین انعام قریشی دیوبند کے تما م تاجران کتب کے علاوہ شہر کی سیاسی، سماجی و مذہبی شخصیات نے قمرالاسلام عرف نجمی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے جملہ پسماندگان سے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی۔بعد نماز فجر مرحوم کی نماز جنازہ دارالعلوم کے احاطہ مولسری میں مولانا مفتی عارف قاسمی نے ادا کرائی۔بعدازاں قبرستان قاسمی میں تدفین عمل میں آئی اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند فرمائے آمین۔اور جملہ پسماندگان و لواحقین کوصبر جمیل عطا فرماے ۔آمین

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button