دیوبند

دارالعلوم دیوبند کے استاذ حدیث مولانا محمد سلمان بجنوری اسپتال میں زیر علاج

متعلقین مدارس ومکاتب کے منتظمین ،اساتذہ وطلبہ سے دعائے صحت کی اپیل

دیوبند، 22؍ جون (رضوان سلمانی) دارالعلوم دیوبند کے استاذ حدیث مولانامحمد سلمان بجنوری ان دنوں علیل ہیں جنہیں علاج کی غرض سے ممبئی کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق مولانا موصوف کی انجیو گرافی کی جانی تھی ان کے صاحبزادے قاری محمد ذکوان کی اطلاع کے مطابق مولانا محمد سلمان کی ڈاکٹروں نے انجیو گرافی کردی ہے ۔میڈیکل رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دل کی دو شریانوں میں تقریباً60؍فیصد بلا کیج ہے ۔

متعلقہ اسپتال کے سرجن کا کہنا ہے کہ مولانا موصوف کو انجیو پلاسٹی کی ضرورت نہیں ہے موجودہ صورت حال کو ادویات کی مدد سے کنٹرول کرلیا جائے گا تاہم احتیاط اور مسلسل پرہیز ودواؤں کے استعمال کی ضرورت ہے ۔تمام متعلقین ومدارس ومکاتب کے ذمہ داران،اساتذہ وطلبہ سے مخصوص دعاؤںکی درخواست ہے ۔اللہ تعالیٰ جلد از جلد صحت کاملہ وعاجلہ عطا فرمائے آمین۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button