کھیل

خوش قسمت تھاکہ دھونی کی کپتانی میں کھیلا : ڈو پلیسی

ممبئی،25؍مارچ (ہندوستان اردو ٹائمز) جنوبی افریقہ کے سابق کپتان فاف ڈو پلیسی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے آئندہ ایڈیشن میں رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کی قیادت کرنے کے لیے بہت پرجوش ہیں کیونکہ ٹیم کے پاس وراٹ کوہلی جیسا کھلاڑی ہے جو ان کی مدد کے لیے موجود ہے۔ جبکہ وہ چنئی سپر کنگز (CSK) میں ’کیپٹن کول‘ ایم ایس دھونی کی قیادت میں کھیلے تھے۔

ڈو پلیسس کو RCB نے 7 کروڑ روپئے میں خریدا تھا اور اس سے پہلے وہ 2012 سے دھونی کی زیرقیادت چار بار آئی پی ایل چمپئنز کے اہم رکن تھے۔سینتیس سالہ کھلاڑی نے کہا کہ میں خوش قسمت تھا کہ ایم ایس دھونی کی قیادت میں طویل عرصے تک کھیلا۔دھونی نے جمعرات کو کولکاتہ نائٹ رائیڈرس کے خلاف آئندہ لیگ کے افتتاحی میچ سے قبل CSK کی کپتانی ہندوستانی آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ کو سونپ دی تھی۔ورلڈ کپ جیتنے والے ہندوستانی کپتان دھونی کی تعریف کرتے ہوئے ڈو پلیسس نے کہا کہ مجھے انہیں ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے بہت قریب سے دیکھنے کا موقع ملا اور یہ دیکھنے کا موقع ملا کہ وہ کس طرح کام کرتے تھے۔ جس طرح وہ کپتانی کرتے تھے میں بہت خوش قسمت تھا کہ ان کی کپتانی میں کھیلا۔ڈو پلیسس توقعات کے بوجھ سے پریشان نہیں ہیں اور انہوں نے کہا کہ وہ وراٹ کوہلی، گلین میکسویل اور دنیش کارتک جیسے کھلاڑیوں سے فائدہ اٹھائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ وراٹ طویل عرصے تک اس ملک کے کپتان تھے۔ وہ ہندوستانی کرکٹ اور آر سی بی کے لیے بہت اچھے کپتان تھے، اس لیے ان کا تجربہ بہت کام آئے گا۔ڈو پلیسس نے کہاکہ گلین میکسویل بھی ہیں۔ انہوں نے بہت سے میچوں میں کپتانی کی ہے، خاص طور پر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں۔ اس لیے ان کی حکمت عملی اور مشورہ بہت اہم ہے اور اسی طرح دنیش کارتک کا بھی ہے۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button