دہلیقومیکھیل

خواتین پہلوانوں کا جنسی الزامات کے تحت احتجاج: ہمیں ثبوت لانے کے لیے مجبور نہ کیا جائے :ونیش پھوگٹ

نئی دہلی ،19جنوری (ہندوستان اردو ٹائمز) ملک کی خواتین پہلوانوں نے دہلی کے جنتر منتر پر ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (WFI) کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف محاذ کھول دیا ہے۔ برج بھوشن سنگھ اور کچھ کوچز پر اولمپک فاتح کھلاڑیوں نے جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگاکر کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ان کے احتجاج کا آج دوسرا دن ہے۔

وزارت کھیل نے جمعرات کو ان خواتین پہلوانوں سے بات چیت کا مطالبہ کیا جنہوں نے ریسلنگ ایسوسی ایشن کے صدر پر جنسی ہراسانی کا الزام لگایا تھا۔ اولمپک اور کامن ویلتھ جیسے مقابلوں میں میڈل جیتنے والی ونیش پھوگاٹ نے کہا کہ ڈبلیو ایف آئی کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ کھلاڑیوں کا جنسی استحصال کرتے ہیں۔فیڈریشن کے کوچز بھی برسوں سے ایسا کر رہے ہیں۔ ہم برج بھوشن سنگھ کا استعفیٰ لیں گے اور انہیں جیل بھی بھجوائیں گے۔فیڈریشن یا فیڈریشن صدر ہمیں ثبوت پیش کرنے پر مجبور نہ کریں۔

خبر کے مطابق ونیش پھوگاٹ نے کہا کہ ہم نے جو الزام لگایا ہے اس کے ثبوت ہمارے پاس ہیں۔ ہمیں ان ثبوت کے اظہار پرمجبور نہ کریں۔ ملک کی بیٹیاں سامنے آکر بتانے کو تیار ہیں۔ ہم صرف انتظار کر رہے ہیں، ہم قانونی جنگ نہیں لڑنا چاہتے تھے۔ لیکن اب ہم وزیراعظم، وزیر داخلہ کے سامنے سچ لانے کو تیار ہیں۔ونیش پھوگاٹ نے کہا کہ صدربھاجپا رکن پارلیمنٹ کو ہٹا کر جیل بھیج دیا جانا چاہیے۔ اگر ہم مجبور ہوئے تو کل ایف آئی آر درج کرائیں گے۔ لڑکیاں اس بات سے مطمئن ہیں کہ ہم نے ان کے حق میں آواز اٹھائی ہے۔ مجھے شرم کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ہندوستان میں ایسا ہو رہا ہے ، جس کی توقع نہیں کی جاسکتی ہے۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button