دیوبند

خدمت خلق اہم ترین عبادتوں میں سے ایک ہے : الحاج فضل الرحمن رحیمی

ہمیں شادی تقریبات کے بجائے بچوں کی تعلیم پر پیسہ خرچ کرنا چاہئے ۔مفتی عطاء الرحمن

دیو بند،12؍اکتوبر(رضوان سلمانی) قصبہ چلکانہ کی مسجد عائشہ میں انجمن حمایت اسلام کے زیر انتظام ایک اصلاحی مجلس کا انعقاد ہوا، جس کی صدارت حافظ جمیل احمد نانکوی کے صاحبزادہ وخلیفہ الحاج فضل الرحمن رحیمی نے کی، نظامت کے فرائض مولانا احباب قاسمی نے انجام دئیے، پروگرام کے کنوینر مولانا شاکر عارفی نے مہمان نوازی کے فرائض بخوبی انجام دئیے۔پروگرام میں تشریف لائے مہمان خصوصی مولانا مفتی عطاء الرحمن جمیل قاسمی نے کلیدی خطاب کیا ، سامعین کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انجمن حمایت اسلام کے مقاصد میں سے ایک مقصد قرآن وسنت کی ترویج وشاعت ہے، اورہم اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں کہ قرآن کا پیغام انسانیت کے نام ہم اس کو ہر مذہب کے سامنے والے تک پہنچائے، مفتی صاحب نے کہا قرآن انسایت کی تعلیم دیتا ہے، انسان کو انسان کے چشمہ سے دیکھا جائے نہ کہ مذہب کے یہ تعلیم ہے قرآن کی ، انجمن حمایت اسلام بلاتفریق مذہب وملت انسانیت کی خدمت کرتی ہے، انجمن جنر سکریٹری مولانا خالد ندوی نے کہا کہ ہمیں شادیوں کی رسومات سے اپنے پیسے کو بچاکر اپنی اولاد کی تعلیم پر خرچ کرنا چاہئے، چلکانہ مدرسہ کے مہتمم مولانا غیور حسین صاحب نے کہا کہ امت مسلمہ کو آپس میں محبت واتفاق کے ساتھ رہنا چاہئے، انجمن کے خزانچی مولانا سرورعالم قاسمی نے کہا کہ خدمت خلق ہمارا شیوہ ہے، اور ہم اس کو تادم حیات کرتے رہیں گے، مجلس کے صدر الحاج فضل الرحمن رحیمی نے کہا کہ خدمت خلق اہم ترین عبادتوں میں سے ایک ہے ، اور انجمن حمایت اسلام کے ذمہ داران اس کو بخوبی انجام دے رہے ہیں ، صدر مجلس کی پرسوز دعاء پر اصلاحی مجلس کا اختتام ہوا، اس موقع پر ائمہ چلکانہ اور انجمن کے شہر صدر مولانا شاکر عارفی نے مہمان خصوصی مولانا مفتی عطاء الرحمن جمیل قاسمی کو معزز مہمانوں کے دست مبارک سے خدمت خلق ایوارڈ دیا اور کہا کہ مفتی صاحب علاقہ اور دور دراز علاقوں میں اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر خدمت خلق میں مصروف ہیں، نیز قاری بلال فیضانوی کو انجمن کا چلکانہ جنرل سکریٹری مقرر کیا گیا، آخر میں پروگرام کے کنوینر مولانا شاکر عارفی نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ پروگرام میں کے ایس مظاہری ، قاری زبیرعالم رحمانی، مولانا اسجد قاسمی، مولانا مفتی محمد اسجد قاسمی، قاری انیس ، مولانا معتصم ، حاجی محمد الیاس، محمد اکرام قریشی، محمد ذوالفان، محمد ثاقب عارفی وغیرہ موجود رہے ۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close