دیوبند

خانقاہ کا قیام نہایت ہی ضروری تھا:جھنجھانہ میں خانقاہ فیض اولیاء کا سنگ بنیاد کے موقع پر مولانا سید بلال حسین کا خطاب

دیوبند، 31؍ مئی (رضوان سلمانی) قصبہ جھنجھانہ میں مولانا شاہ سید بلال حسین تھانوی خلیفہ ومجاز شاہ ابرار الحق ہردوئی اور دیگر اکابر علماء کرام کے ہاتھوں مرکزی خانقاہ فیضِ اولیاء جھنجھانہ کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔ اس موقع پر ایک پر وقار مجلس کا انعقاد کیا گیا، مجلس کی ابتداء عالمی شہرت یافتہ قاری عنایت الرحمن قاسمی میرٹھی کی تلاوت اور نعت پاک سے ہوا۔ مجلس میں مولانا محمد اسامہ کاندھلوی مقیم حال مدینہ منورہ نے کہا کہ بہت ہی خوشی کی بات ہے کہ ایک صدی کے بعد پھر سے یہاں خانقاہ کا نظام قائم ہوا ہے۔

اس موقع پر مولانا ارحم جھنجھانوی خلیفہ ومجاز مولانا سید بلال حسین قابل مبارکباد ہیں کہ انہوں اس نظام کو قائم کیا۔ مولانا سید بلال حسین تھانوی نے کہا کہ قصبہ جھنجھانہ میں خانقاہ کا قیام نہایت ہی ضروری تھا، اللہ جزائے خیر دے مولانا ارحم جھنجھانوی کو کہ انہوں نے اس کام کو مکمل کیا۔ مولانا بلال تھانوی نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے منجملہ فرائض میں سے تزکیہ بھی ہے یعنی امت کے قلوب میں سے غیر اللہ کی محبت اور غیر اللہ کا خوف ختم ہو کر اللہ وحدہ لاشریک کی محبت اور اللہ ذوالجلال کا خوف پیدا ہو، ان کے قلب و روح سے بری خصلتیں ختم ہوکر نیک اوصاف اور عمدہ اخلاق پیدا ہوں کیونکہ جب تک دل غیراللہ اور گندے اوصاف کی آلائشوں سے پاک نہیں ہوتا اس وقت تک اس میں محبت الہیہ، معرفتِ خداوندی، رضائے باری عز وجل، اطاعت رسول، عقیدت نبوت اور عمدہ اوصاف و اعلی اخلاق کبھی بھی پیدا نہیں ہو سکتے۔اب یہ ساری چیزیں جہاں ملتی ہیں اسے ’’خانقاہ‘‘ کہتے ہیں، ہم جس ماحول میں پرورش پا رہے ہیں یہ سراسر فحاشی، عریانی اور گناہوں کا ماحول ہے ایسے ماحول میں اپنے آپ کو گناہوں سے بچانے اور نیکیوں کی طرف بڑھنے کے لیے قلبی تعلق کی ضرورت ہوتی ہے جس کی وجہ سے انسان پر اس نیک صحبت کے اثرات منتقل ہوتے ہیں۔

اس حوالے سے خانقاہ میں تشریف لانے والے تمام شرکاء خود کو اصلاح کا طالب سمجھ کر تشریف لاتے ہیں اور اللہ کے فضل سے ان کو بہت فائدہ ہوتا ہے۔ پیر طریقت مولانا سید بلال حسین تھانوی کی دعا پر مجلس کا اختتام ہوا، مولانا ارحم جھنجھانوی نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اپنا قیمتی وقت دیکر حوصلہ افزائی فرمائی۔ اس موقع پرمفتی زبیر احمد قاسمی مفتی عبداللہ مولانا نوشاد ودیگر علماء کرام اورعلاقہ کے لوگ موجود رہے۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button