خاتون پولیس اہلکارکے ساتھ بدسلوکی: ڈی ایم کے کارکن گرفتار، پارٹی سے معطل

چنئی ، 4جنوری (ہندوستان اردو ٹائمز) تمل ناڈو میں پولیس نے حکمراں دراوڑ منیترا کزگم (ڈی ایم کے) کے دو کارکنوں کو منگل کی دیر رات گرفتار کر لیا پولیس نے ان دونوں کو نئے سال کے دن ایک تقریب کے دوران چنئی میں ایک خاتون پولیس اہلکار کے ساتھ بدسلوکی کے الزام میں گرفتار کیا ہے ۔
اس واقعہ کے باعث حکمراں جماعت کو شرمندگی اٹھانی پڑی ہے اور ڈی ایم کے نے بدھ کی رات دیر گئے ان دونوں کو پارٹی سے معطل کردیا۔ڈی ایم کے نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے اور پارٹی کو بدنام کرنے پر ایس پروین اور سی ایکمبرم کو عارضی طور پر معطل کر دیا ہے۔
ڈی ایم کے جنرل سکریٹری دورائموروگن نے منگل کی رات اعلان کیا کہ دونوں کو پارٹی کی بنیادی رکنیت سے عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔پارٹی نے یہ کارروائی آل انڈیا انا ڈی ایم کے (اے آئی اے ڈی ایم کے)، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور امّا مکل منیترا کزگم (اے ایم ایم کے) سمیت اپوزیشن جماعتوں کے ذریعہ اس واقعہ کی مذمت کرنے اورملزمان کو گرفتار کرنے کے لئے کوئی اقدامات نہ کرنے کے لئے ریاستی حکومت کی مذمت کرنے کے بعد کی ہے۔
غورطلب ہے کہ پولیس نے پہلے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے جو سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھی ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ایکسیڈنٹل باڈی کنٹیکٹ تھا، نہ کہ جنسی زیادتی کا۔ پولیس نے یہ بھی کہا تھا کہ دونوں ملزمان کیغیر مشروط معافی مانگنے کے بعد خاتون پولیس کانسٹیبل نے کل شام شکایت واپس لے لی۔