خاتون نے شیر کو اٹھایا تو کیا ہوا؟ ویڈیو وائرل ہورہا ہے

انٹرنیٹ پر اکثر نت نئی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی رہتی ہیں جسے دیکھ کر لوگ دنگ رہ جاتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر اسی طرح کا چند سیکنڈ کا کلپ وائرل ہوگیا جسے دیکھ کر صارفین حیران رہ گئے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون بلا خوف و خطر ’شیر‘ کو اٹھا کر لے جارہی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون گلی میں جاتے ہوئے شیر کو بازؤں میں پکڑی ہوئی ہے جبکہ شیر خود کو چھڑانے کی کوشش کررہا ہے لیکن خاتون نے اسے پکڑ رکھا ہے اور وہ جنگل کے بادشاہ کو پکڑ کر چلتی بنتی ہے۔
مذکورہ ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی گئی جس کے کیپشن میں بتایا گیا کہ ’کویت میں خاتون شیر کو اٹھا کر لے جارہی ہے۔‘
حیرت انگیز ویڈیو ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر تبصرے بھی کررہے ہیں۔ایک صارف نے خاتون کو ’ونڈر ویمن‘ کا خطاب دے دیا۔
دوسرے صارف نے لکھا کہ ’ویڈیو سے لگ رہا کوئی مشکل میں ہے۔‘ تیسرے صارف نے لکھا کہ ’کسی کو اُسے بتانے کی ضرورت ہے کہ یہ شیر ہے۔‘