دیوبندعجیب و غریب

خاتون نے شوہر سمیت تین افراد پر اجتماعی عصمت دری کا الزام عائد کیا

دیوبند،15؍جولائی(رضوان سلمانی) دیوبند کوتوالی علاقہ میں ایک شادی شدہ خاتون نے شوہر سمیت تین افراد پر یرغمال بناکر اس کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کرنے کا الزام عائد کیا ہے ۔پولیس کو دی گئی تحریر میں خاتون نے بتایا کہ عصمت دری کے دوران اس کے شوہر نے اس کی فحش ویڈیو بھی بنائی ہے ۔متاثرہ خاتون نے پویس سے ملزمان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔تفصیل کے مطابق ریاست اتراکھنڈ کے سرحدی قصبے کی رہنے والی ایک شادی شدہ خاتون نے دیوبند کوتوالی میں تحریر دیتے ہوئے بتایا کہ چار ماہ قبل اس کی شادی دیوبند کوتوالی علاقہ کے ایک گاؤں میں گذشہ 23؍مارچ کو ہوئی تھی ۔

خاتون کا الزام ہے کہ شادی کے بعد اس کا جیٹ اور اس کے شوہر کا مامو زاد بھائی اس پر غلط نظر رکھتے تھے اتنا ہی نہیں یہ لوگ اکثر اس کے ساتھ فحش حرکتیں بھی کرتے رہتے تھے ۔خاتون نے بتایا کہ اس نے کئی مرتبہ اس کی شکایت اپنے شوہر سے کی مگر اس کے شوہر نے اس کا کوئی ساتھ نہیں دیا ۔خاتون کا یہ بھی الزام ہے کہ گذشتہ بارہ جولائی کو اس کے شوہر جیٹ اور مامو زاد بھائی نے اسے ایک کمرہ میں یرغمال بنالیا اور اس کے ساتھ مار پیٹ کی گئی اتنا ہی نہیں تینوں افراد نے زبردستی اس کی اجتماعی عصمت دری کی ۔

اتنا ہی نہیں اس دوران اس کے شوہر نے اس کی فحش ویڈیو بناتے ہوئے متنبہ کیا کہ اگر اس نے اس بارے میں کسی کو بتانے کی کوشش اور قانونی کارروائی کی تو وہ اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر وائرل کردیگا ۔متاثرہ خاتون نے پولیس سے کارروائی کی فریاد کی ہے ۔اس سلسلہ میں تھانہ انچارج پربھاکر کینتورا نے بتایا کہ اس معاملہ کی تفتیش کی جارہی ہے ۔تفتیش کے بعد قصوروار پائے جانے پر ملزمان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button