عجیب و غریبقومی

خاتون نے بیک وقت اتنے بچوں کو جنم دے دیا کہ ڈاکٹر بھی حیران رہ گئے

امرتسر (ہندوستان اردو ٹائمز) پنجاب کے شہر امرتسر میں ایک خاتون نے بیک وقت چار بچوں کو جنم دیا ہے، چاروں بچے صحت مند ہیں۔

میڈیا کے مطابق سربجیت کور نے امرتسر کے گرونانک دیو ہسپتال میں بیک وقت چار بچوں کو جنم دیا ہے جن میں دو لڑکے اور دو لڑکیاں شامل ہیں۔ چاروں بچے صحت مند ہیں تاہم انہیں نگرانی کیلئے انتہائی نگہداشت یونٹ میں رکھا گیا ہے۔

Chandigarh: ASHA worker, four aides get 14-year jail for selling newborns -  Hindustan Times

خاتون کا آپریشن کرنے والے ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے کریئر میں پہلی بار دیکھا ہے کہ کسی خاتون نے چار بچوں کو بیک وقت جنم دیا اور چاروں بچے صحت مند ہیں۔ بچوں کا وزن ڈیڑھ ، ڈیڑھ کلو گرام کے قریب ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پہلے بھی خواتین جڑواں یا تین تین بچوں کو جنم دیتی رہی ہیں لیکن بچے انتہائی کمزوری کے باعث انتقال کرجاتے تھے لیکن یہ پہلا موقع ہے کہ بیک وقت چار صحت مند بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button