حیدرآباد

کاماریڈی میں جلسہ پیام سیرت مصطفی ﷺ کو میاب بنانے ، جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء مفتی محمود زبیر قاسمی کی اپیل

آندھرا پردیش ( ایڈیٹر ہندوستان اردو ٹائمز  ) مولانا نوراللہ خان سکریٹری جمعیۃ علماء کے مطابق حضرت مولانا مفتی محمود زبیر قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھراپردیش نے جلسہ پیام سیرت مصطفٰی ﷺمیں عامۃ المسلمین سے زیادہ زیادہ تعداد میں شرکت کی خواہش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پیارے آقا حضرت محمد ﷺ کی سیرت طیبہ و اخلاق حسنہ سے واقفیت کیلئے جلسہ پیام سیرت مصفطی ﷺکا انعقاد بتاریخ 7؍ڈسمبر 2019،بروز ہفتہ ،بعدنماز عشاء مسجد نور، اندرا نگر کالونی کاماریڈی بصدارت حضرت مولانا مفتی غیاث الدین رحمانی قاسمی صاحب صدرجمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھراپردیش عمل لایا گیا ہے ۔ جلسہ سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے حضرت مولانا پی یم مزمل صاحب ولا جاہی دامت برکاتہم ، حضرت مولانا ابرار الحسن رحمانی قاسمی کے بصیرت افروز خطابات ہوں گے جبکہ مقامی مقررین مولانا مفتی ریحان خان قاسمی اور مولانا مفتی عمران خان قاسمی ودیگر علماء وقائدین شرکت فرمائیں گے۔نوٹ: جو احباب شرکت کرنا چاہتے ہیں وہ اجتماعی سواری کے انتظامات کے لئے 9989958716 نمبر پر ربط کریں۔

والسلام

مفتی محمود زبیر قاسمی
جنرل سکریٹرجمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھراپردیش

مزید پڑھیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Close