حیدرآباد

حیدرآباد : یوجی سی چیئرمین اور صدرجمہوریہ سے مانوکے ڈرائیورس کی اپیل


حیدرآباد (پریس نوٹ) یوجی سی چیئرمین ڈی پی سنگھ کومولانا آزاد نیشنل اردویونیورسٹی سے بغیرنوٹس کے نکالے گئے ڈرائیورمحمداسلم نے خط لکھتے ہوئے درخواست کی کہ وہ جلد سے جلد کورٹ میں کائونٹرفائیل داخل کریں تاکہ کورٹ میں جاری کیس جوکئی سالوں سے رکاہوا ہے اس میں پیشرفت ہوسکے۔ محمداسلم‘ محمدشاکراحمد ‘خواجہ قطب الدین اور خواجہ نظام کو تین سال پہلے یونیورسٹی کی طرف سے ٹرمینیٹ کردیاگیاتھا۔ دوسال بعدصدرجمہوریہ اورنائب صدرجمہوریہ سے درخواست کرنے کے بعدیونیورسٹی نے کائونٹرفائیل داخل کی تھی لیکن اب یوجی سی کے کائونٹرفائیل کا انتظار ہے۔اس سلسلے میں ڈرائیورس نے یوجی سے درخواست کی کہ وہ جلد سے جلد کائونٹرفائیل داخل کریں۔ چارڈرائیورس کونکالنے کی وجہ سے ان کے خاندان پربرا اثرپڑا ہے۔ چاروں معاشی طورپرانتہائی پسماندہ ہیں اور خاندان ان پر ہی انحصار کرتاہے۔ چانسلرفیروز بخت نے بھی یونیورسٹی کے ذمہ داروں سے کہاتھا کہ وہ ان چارغریب ڈرائیوروں کا ٹرمینیشن کینسل کرکے ان کودوبارہ ملازمت فراہم کریں لیکن اس پر بھی اب تک عمل نہیں ہوا ہے۔مجلس اتحاد المسلمین کے صدربیرسٹراسدالدین اویسی نے بھی وائس چانسلر کو خط لکھتے ہوئے درخواست کی تھی کہ انسانیت کی بنیاد پران چار غریب ڈرائیوروں کو دوبارہ ملازمت فراہم کی جائے تاکہ وہ اپنے خاندان کی کفالت کرسکے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close