حیدرآباد

ماہنامہ ’’صدائے شبلی‘‘ اپریل کے شمار ہ کا محمدآصف علی کے ہاتھوں رسم اجراء

حیدرآباد(پریس نوٹ)ماہنامہ صدائے شبلی کی جانب سے اس کے آفس پرافطارپارٹی کااہتمام کیاگیا جس میں صدائے شبلی کے ارکان نے شرکت کی۔ اس موقع پر ماہنامہ صدائے شبلی کے اپریل کے شمار ہ کا محمدآصف علی(صدراحمدعلی میموریل ایجوکیشنل سوسائٹی) کے ہاتھوںرسم اجراء عمل میں آیا۔ محمدآصف علی نے اس موقع پرکہاکہ صدائے شبلی پابندی سے شائع ہورہا ہے اور ریسرچ اسکالرس کے مضامین اس میں کافی شائع ہورہے ہیں جوکافی خوشی کی بات ہے۔ مارچ کاشمارہ بھی رحمن جامی خصوصی نمبرتھا جوکافی ضخیم تھا اوراس میں رحمن جامی کوبہترانداز میں خرا ج پیش کیاگیا۔

ڈاکٹرمختاراحمدفردین نے کہاکہ صدائے شبلی فروغ اردو کے لیے اپنی جدوجہدجاری رکھے ہوئے ہے اور شبلی ٹرسٹ کی جانب سے کئی فلاحی کام انجام دیئے جارہے ہیں اورادارہ دن بہ دن ترقی کی منازل طئے کررہا ہے ۔ڈاکٹرمحمدحمران نے اس موقع پررسالہ میں موجودمضامین کی تفصیلات پیش کیں۔ انہوں نے کہاکہ اپریل کے شمار ہ میں اپنی بات(ڈاکٹر محمد محامد ہلال اعظمی)اخلاقِ نبویؐ (علامہ شبلی نعمانی) دیباچوں میں ذکر شبلی کا مطالعہ (ڈاکٹرمحمد الیاس الاعظمی)نجات کا اٹل قانون(مولاناحبیب الرحمن)مہمان کی آمد(مفتی ولی اللہ مجیدقاسمی)رمضان کے روزے (نظم:حضرت عبدالرحمن جامیؒ)غزلیں(قاضی انصار) فلسفہ زکوٰۃ ابن عربی کے افکار کی روشنی میں(مفتی امانت علی قاسمی)فروغِ اردو اور اسلام(ساجد حسین ندوی)ادبِ اطفال کی فنی خوبیاں(ڈاکٹر سید اسرارالحق سبیلی)تلگو ادب کی ممتاز شاعرہ۔سری لتا (نہاں نوری)قطب شاہی عہد میں دکن کے علوم وفنون پر ایرانی اثرات(منظور حسن گڑا)فرسودہ خیالات اور حکومت(شمیم مشتاق معروفی)خدمت خلق کے علمبردار(محمد قمرالدین) شامل ہیں۔

محسن خان نے کہاکہ صدائی شبلی کے تمام مضامین پڑھنے کے لائق ہوتے ہیں جوعصری موضوعات کااحاطہ کرتے ہیں۔ یہ رسالہ دین ودنیا کے تمام مسائل پرکھل کربحث کرتا ہے۔ ڈاکٹرمحامدہلال اعظمی نے افطار سے قبل دعا کی۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دعامیں کہاکہ جلد سے جلد کورونا وباء کاخاتمہ ہوجائے۔ انہوں نے اس موقع پرکہاکہ آج تیزی سے اردوکی عظیم ہستیاں ہم سے جداہورہی ہیں ہم تمام کے لیئے مغفرت کی دعاکرتے ہیں۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close