حیدرآباد

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی دہلی ریجنل سینٹر کی ڈائریکٹر افشاں رحمٰن کے ناگہانی انتقال پر تعزیتی پیغام

حیدرآباد (ہندوستان اردو ٹائمز) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی دہلی ریجنل سینٹر کی ڈائریکٹر افشاں رحمٰن کے ناگہانی انتقال پرملال سے دہلی سے لے کر حیدرآباد ہیڈکوارٹر تک ہر کارکنان، اساتذہ اور افسران غمزدہ ہیں. وہ معروف ملی دانشور اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر محمود الرحمن آئی اے ایس کی اہلیہ تھیں ۔ نئی دہلی کے جامعہ ہمدرد میں واقع مجیدیہ اسپتال میں انھوں نے آخری سانس لی۔
ان کے انتقال پر دہلی ریجنل سینٹر کے کارکنان اور افسران بے حد صدمے میں ہیں ۔ دہلی ریجنل سینٹر کے سابق ڈائریکٹر ڈاکٹر شاہد پرویز نے اپنے غم و اندوہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ نہایت محنتی، ایماندار اور باحوصلہ خاتون تھیں ۔ ہر کام کو پورا کرنے کے لیے اپنی ذمہ داری سے آگے بڑھ کر کام کرتی تھیں ۔ اپنے ماتحت اسٹاف کے ساتھ بہت زیادہ تعاون کرتی تھیں. خاص طور پر طلبہ کی ہر ممکن مدد کرتی تھیں. طلبہ سب سے زیادہ ان کے رابطے میں رہتے تھے. یونیورسٹی اور آفس کے کاموں میں انھیں اتنا زیادہ لگاؤ تھا کہ وقت سے پہلے سارا کام مکمل کرکے یونیورسٹی کو بھیج دیتیں. ذاتی زندگی میں بھی وہ بہت زیادہ مددگار تھیں ۔ وہ اعلٰی افسر ہوتے ہوئے بھی اپنی افسری کارعب کسی پر ظاہر نہیں کرتیں بلکہ سادگی اور انکساری کو ہی ہمیشہ اختیار کیا ۔ان کے جانے سے ہمارا ناقابل بیان ذاتی نقصان ہوا ہے۔

دہلی ریجنل سینٹر کی انچارج ڈاکٹر روچیکا نے اپنا غم بیان کرتے ہوئے کہا کہ ان کے چلے جانے سے نہ صرف یونیورسٹی کا بلکہ اسٹاف اور طلبہ کا بھی بہت بڑا نقصان ہے. وہ کبھی کسی کام سے ہمت نہیں ہاری بلکہ ہر مشکل گھڑی میں ہم سب کو حوصلہ دیتیں، وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ وہ اتنی جلدی ہم سے رخصت ہوجائیں گی ۔

دہلی ریجنل سینٹر کے سینئر کارکن جاوید عالم نے بے حد تکلیف کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افشاں میم بہت سی خوبیوں سے متصف تھیں.ریجنل سینٹر کے سارے اسٹاف ان سے اتنے خوش تھے کہ ان کی نگرانی میں بروقت مکمل ہوجاتا۔ طلبہ کی راہنمائی اور ان کی مدد کرنے میں بہت دلچسپی لیتیں وہ اگست 2012 سے دہلی ریجنل سینٹر میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور رجسٹرار کی ذمہ داری ادا کررہی تھیں. ان کے جانے کا غم بیان سے باہر ہے. اللہ پاک ان کی مغفرت فرمائے اور ان کے درجات بلند فرمائے آمین ۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close