حیدرآباد

محمدﷺ کے شہر سے ہندکو آکسیجن کی آمد: ائے صبا اوڑھ کر ساتھ لا مٹی مدینہ کی ،کہ آج میرے وطن کو شفاء کی بہت ضرورت ہے

آئی جے اسماعیل ابوالعلائی
حیدرآباد۔تلنگانہ

ائے صبا اڑھ کر ساتھ لا مٹی مدینہ کی
کہ آج میرے وطن کو شفاء کی بہت ضرورت ہے

آپ صلی اللہ علیہ وسلم رحمت اللعالمین ہے۔پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاتھا کہ مجھے ہند کی جانب سے ٹھنڈی ہوائیں آتی ہیں۔ آج پیارے نبی صلعم کی رحمت ہم پربرسی ہے اور جہالت کے اندھیرے میں بھٹکا ہوا ہندوستان جوآکسیجن کیے لیے تڑپ رہاتھا جہاں تمام لوگ وائرس کی مار سے تلملااٹھے تھے اورآکسیجن کی کمی کی وجہ سے سینکڑوں لوگ روزانہ موت کی منہ میں چلے جارہے تھے، ان پرمدینہ سے رحمت برسی ہے او ر ہندوستان کو سعودی عرب کی جانب سے 80میٹرک ٹن آکسیجن موصول ہوئی ہے۔ یہ گستاخ رسول سوامی نرسنگھا نند اوردیگرفرقہ پرست لوگوں کے منہ پرطمانچہ ہے جو مسلسل شان رسالتؐ میں گستاخی کررہے تھے ۔مسلمانوں کے خلاف اور دین اسلام کے خلاف بو لنے والے آج چھپ کربیٹھے ہوئے ہیں۔رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات پرعمل پیرا ہوتے ہوئے آج ہرطرف مسلم تنظیمیں اورادارے اس نازک وقت میں ہندوستانیوں کوسنبھالے ہوئے ہیں اور لوگوں میں مفت آکسیجن سلینڈربانٹ رہے ہیں۔ لوگوں کوکھانے کھلایاجارہا ہے۔ مدرسوں کو کورونا سنٹرمیں تبدیل کردیاگیاہے۔کئی جگہ ہندولوگ اپنے رشتہ داروں یہاں تک کہ ماں باپ کی لاش کوبھی ہاتھ نہیں لگارہے ہیں وہاں بھی مسلمان نبی صلعم کے نام پر انہیں شمشان پہنچارہے ہیں۔ کووڈ ٹاسک فورس بنائی گی ہے۔سرکاری دواخانوں میں گیاس سلینڈروں کی کمی پر کفیل خان نے خود اپنے پیسے خرچ کرکے سالوں پہلے لوگوں تک آکسیجن پہنچائی تھی اورکئی معصوم بچوں کی جانوں کوبچایاتھا انہیں اترپردیش حکومت نے مسلمان ہونے کی بناء پر جیل کی سلاخوںمیں پہنچادیاتھا آج ساری دنیا اسے سلام کررہی ہے۔ جہاں مساجد کوشہیدکیاگیا،لائوڈاسپیکر پراذاں کوبند کیاگیا اور گستاخ سوامی جہاں بیٹھ کرنبی صلعم کی شان میں گستاخی کررہا ہے وہی یوپی میں ہرجگہ لاشیں ہی لاشیں نظرآرہی ہیں اورشمشان گھاٹ کی دیواروں کواونچاکیاجارہا ہے تاکہ لوگ خوف وہراس میں نہ آجائیں۔خود وہاں کا وزیراعلیٰ یوگی کورونا سے متاثرہوگیا ہے۔موت ہندوستان کے آسمان پرمنڈلارہی ہے اور لوگ خوف کے سایہ میں زندگی بسرکررہے ہیں ایسے میں آج ہرجگہ نبی صلعم کے چاہنے والے غلام ہندوستان میں لوگوں کی جانوں کوبچانے نکل پڑے ہیں۔ مدینہ سے آنے والی آکسیجن سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی رحمت کے صدقہ میں آج ہندوستانی سانس لیں گے۔

یہ سب تمہارا کرم ہے آقا
کہ بات اب تک بنی ہوئی ہے

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close