حیدرآباد

مارچ 2020 والی غلطی دوبارہ نہیں کریں:اسدالدین اویسی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو متنبہ کیا

حیدرآباد،12؍ اپریل (ہندوستان اردو ٹائمز) آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم ) کے صدر اسد الدین اویسی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو متنبہ کیا ہے کہ وہ دوبارہ ملک میں لاک ڈائون نہ لگائیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر وزیر اعظم مودی بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے درمیان مارچ 2020 کی غلطی کو دہراتے ہیں تو یہ بہت مشکل ہوگا۔اے آئی ایم ایم کے رکن پارلیمنٹ نے الزام لگایا کہ وزیر اعظم مودی پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعد ایک بار پھر ملک میں لاک ڈائون لگاناچاہتے ہیں۔

اویسی نے اپنی تقریر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ ویڈیو میں وہ کہہ رہے ہیں کہیں ایسا نہ ہو کہ مغربی بنگال ، آسام ، تمل ناڈو اور پڈوچیری میں اسمبلی انتخابات کے نتائج 2 مئی کو آنے کے بعد وزیر اعظم مودی رات آٹھ بجے آئیں گے اور کہیں گے ، بھائیوں، بہنوں آج سے لاک لاک ڈائون۔اویسی نے کہاکہ یہ بہت بڑا دھوکہ ہوگا جب بی جے پی انتخابات ختم ہونے کے بعد ملک گیر لاک ڈائون کا اعلان کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر لاک ڈائون دوبارہ نافذ کردیا گیا تو غریب برباد ہوجائیںگے۔ انہوں نے کہا کہ مارچ 2020 میں وزیر اعظم مودی کے لاک ڈائون کے ساتھ ہی 10 کروڑ لوگوں کی ملازمتیں ختم ہوگئیں اور تقریبا 25 سے 30 لاکھ افراد کی تنخواہ کم ہوگئی۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close