حیدرآباد

محمد انور اللہ شریف (حافظ ابوعاکف انور)کے انتقال پراظہار تعزیت

حیدرآباد(پریس نوٹ) محمدانور اللہ شریف (حافظ ابو عاکف انور) کے انتقال پر صدربزم علم وادب ڈاکٹرنادرالمسدوسی‘ ڈاکٹر م ق سلیم‘ ڈاکٹرعبدالعزیز سہیل‘ محمدآصف علی اور محسن خان نے اظہارتعزیت پیش کیا ہے۔ ڈاکٹرنادرالمسدوسی نے کہاکہ مرحوم کی زیراشاعت کتاب ’’نیرنگ حیات کامسافر‘‘پرمیں نے مضمون لکھاتھا اور وہ کتاب کی اشاعت پرخوش تھے۔ انہوں نے اپنی ساری زندگی دعوت دین کے کاموں میں لگادی تھی اور وہ ہمیشہ معاشرہ کی اصلاح کے لیے بہت ہی فکرمند رہا کرتے تھے۔ اس کے لیے انہوں نے تقریر اور تحریرکووسیلہ بنایاتھا۔وہ بالخصوص طنز و مزاح کے ڈریعے اپنی بات کو خوش اسلوبی سے پیش کرنے کا فن جانتے تھے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دے اور قبر کو نور سے منور کردے اور تمام مراحل کو آسان کردے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close